(جنید ریاض)صوبائی وزیر تعلیم پنجاب ڈاکٹر مراد راس کی رائے تیمور بھٹی وزیر برائے کھیل و امور نوجوانان سےلاہور میں اہم ملاقات کی، جس میں صوبے بھر کے سکولوں میں کھیلوں کی بحالی کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا،کہا کہ پڑھائی کے ساتھ ساتھ غیر نصابی سرگرمیوں کا انعقاد بھی قلیدی اہمیت کا حامل ہے۔
تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر تعلیم پنجاب ڈاکٹر مراد راس کی رائے تیمور بھٹی وزیر برائے کھیل و امور نوجوانان سےلاہور میں اہم ملاقات کی، ملاقات میں سیکرٹری محمکہ تعلیم غلام فرید، سیکرٹری سپورٹس و امور نوجوانان فواد ہاشم، سی او او دانش اتھارٹیز و دیگر بھی موجود تھے،مراد راس نے کہا کہ صوبے بھر کے سرکاری سکولوں میں کھیلوں کی بحالی کے حوالے کام آخری مراحل میں ہے۔
طلبا کے لئے پڑھائی کے ساتھ ساتھ غیر نصابی سرگرمیوں کا انعقاد بھی قلیدی اہمیت کا حامل ہے۔طلبا کو غیر نصابی سرگرمیوں کے حوالے بہتر سے بہتر سہولیات فراہم کرنے پر کام کر رہے ہیں۔پنجاب کے سکولوں میں کھیلوں کی مکمل بحالی کے لئے محمکہ کھیل و ثقافت کا تعاون قابل دید ہے۔وزیرکھیل رائے تیمور بھٹی کا کہنا تھا کہ سکول کی سطح پر کھیلوں کی بحالی سے ہی اس سیکٹر کی ترقی ممکن ہے۔ماضی میں سکول کھیلوں کے لئے نرسری کا کردار ادا کرتے تھے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز صوبائی وزیر تعلیم ڈاکٹر مرادراس نے فلیٹیز ہوٹل میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ٹرانس جینڈر کے لئے سکول کھولنے جارہے ہیں کیونکہ وہ جب ریگولر سکول میں جائیں گے تو ان کو مشکلات درپیش ہوں گی،بعض اوقات بچے چونکہ ناسمجھ ہوتے ہیں وہ ایسے سخت الفاظ کہہ جاتے ہیں جن کو برداشت کرنا پڑتا ہے۔
ہمارا پہلا سٹیپ یہ کہ ہم ٹرانس جینڈر کے لئے سکول کھول رہے ہیں، اس کا نام ہم نے ٹرانس ایجوکیشن رکھا ہے، ایم فل بھی ڈھونڈے ہیں جو کہ ان سکول میں پڑھانا چاہتے ہیں، دوسرا سٹیپ یہ ہوگا کہ ان کو نوکریاں دیں جائیں۔
ان کا کہناتھا کہ اس اقدام کا مثبت رزلٹ آئے گا، اس مقصد کے لئے ہم پہلے ملتان میں ان کے لئے سکول کھول رہے ہیں جو کہ سیکرٹری سکول ایجوکیشن ڈاکٹراحتشام تمام فرائص اپنی زیر نگرانی کرائیں گے،اس کے بعد لاہور، راولپنڈی اور جتنے ہمارے مین ڈویژن ہیڈکوارٹر ہیں وہاں ٹرانس جینڈر کے لئے سکول کھولیں گے، وہ دن بھی آئے گا جب یہ ریگولر سکولوں میں آئیں گے، سب ہمارے لوگ ہیں، سب کے لئے جگہ بنانی ہے۔