ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ویکسین نہ لگوانے والے شہری کو بھی سرٹیفکیٹ جاری 

vaccination center
کیپشن: vaccination center
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عظمت اعوان) انتظامیہ کا ایک اور انوکھا کارنامہ،شہری کو ویکسین لگائے بغیر ہی سرٹیفکیٹ جاری کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق شہری نے بتایا کہ اسے ایسٹرازینیکاکاکارڈ جاری ہواویکسین لگوانے گیا  تو ویکسین ختم ہونےکےباعث نہیں لگ سکی،دوبارہ ویکسین لگوانے آیا تو انتطامیہ نے بتایا کہ آپکو ویکسن لگ چکی ہے، جب شہری  نے وضاحت کی کہ اسے ویکسین نہیں لگی تو اسے محکمہ صحت سےمسئلہ حل کرانےکاکہاگیا۔ محکمہ صحت میں گیاتوانہوں ایکسپوجاکرمسئلہ حل کرانےکاکہہ دیا،ویکسین لگی نہیں توانتظامیہ کیسےسرٹیفکیٹ جاری کرسکتی ہے۔

 واضح رہے کہ موڈرنا ویکسین صرف ایکسپوویکسی نیشن سینٹر اور ایل ڈی اے سپورٹس کمپلیکس میں لگائی جارہی ہے ،موڈرنا ویکسین بیرون ملک جانے والے افراد کو لگائی جا رہی ہے۔انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ایکسپو سینٹر24 گھنٹے فنکشنل رہے گا جبکہ ویکسین کی وافر مقدار موجود ہے۔

  سٹڈی ویزا، ورک پرمٹ اور کاروبار کیلئےبیرون ملک جانیوالوں کو مو ڈرنا ویکسین  لگائی جا رہی ہے۔ متاثرہ قوت مدافعت کے حامل افراد کو بھی موڈرنا ویکسین لگائی جائے گی۔ ذیابیطس، ہائپرٹینشن،کارڈیک، لیورو دیگر بیماریوں کےشکار افراد کو بھی ویکسین لگائی جائے گی۔ سیکرٹری پرائمری ہیلتھ سارہ اسلم نےموڈرنا ویکسین لگانےکےاحکامات جاری کیے تھے۔