ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دنیا بھر کے تعلیمی اداروں کے معیار کا جائزہ لینے کیلئے امتحان،پاکستانی طالبعلم   کی تیسری پوزیشن

class room file photo
کیپشن: class room file photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جنید ریاض)امریکن سوسائٹی فار کوالٹی کے زیراہتمام دنیا بھر کے تعلیمی اداروں کے معیار کے جائزہ  امتحان میں پاکستانی طالبعلم سجاد وحید نے تیسری پوزیشن حاصل کرلی۔
 تفصیلات کے مطابق دنیا بھر کے تعلیمی اداروں کے معیار کا جائزہ لینے کیلئے ا مریکن سوسائٹی فار کوالٹی کے زیراہتمام  امتحان کا انعقاد کیا گیا۔امتحان میں پاکستانی طالبعلم سجاد وحید نے تیسری پوزیشن حاصل کرلی۔سجاد وحید نے ایشیا بھر سے تیسری پوزیشن حاصل کی۔سجاد وحید کا کہنا ہے کہ پاکستان کے تعلیمی اداروں میں آئی ایس او کوالٹی اسٹینڈرڈ کا نفاذ بہترین کارکردگی کا ضامن ثابت ہوگا۔

واضح رہے کہ کورونا کی وبا کی وجہ سے جہاں دنیا بھر میں دیگر شعبہ جات شدید متاثر ہوئے ہیں وہیں تعلیمی سرگرمیوں پر بھی اس کے منفی اثرات مرتب ہوئے ہیں صرف طالب علم ہی نہیں بلکہ ٹیچنگ کے شعبے سے وابستہ افراد بھی اس سے شدید متاثر ہوئے ہیں۔