پی سی بی کیلئے نئے بیٹنگ کوچ کی تعیناتی درد سر بن گئی

PCB
کیپشن: PCB
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

نشترپارک (حافظ شہبازعلی) قومی ٹیم کے لیے نئے بیٹنگ کوچ کی تعیناتی پی سی بی کے لیے درد سر بن گئی، ماضی کے سپر سٹارز کی قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق پر تنقید نئے بیٹنگ کوچ کی تعیناتی کی راہ میں رکاوٹ بن گئی۔

ذرائع کے مطابق ماضی میں مصباح الحق پر تنقید کے باعث محمد یوسف کو دورہ ویسٹ انڈیز کے لیے بیٹنگ کوچ نہ بنانے کا فیصلہ کیا گیا، بورڈ حکام کے خیال میں یوسف اور مصباح کے تعلقات سرد مہری کا شکار رہے ہیں جس کے باعث بورڈ حکام نے محمد یوسف کو دورہ ویسٹ انڈیز کے لیے بطور بیٹنگ کوچ نہ بھجوانے کا فیصلہ کیا گیا، یونس خان کے معاملے کے بعد بورڈ حکام کسی نئے تنازعے میں نہیں الجھنا چاہتے۔

دوسری جانب پی سی بی کوچنگ پینل میں موجودہ کوچز کی اکثریت ماضی میں مصباح الحق پر تنقید کرتی رہی ہے، بورڈ حکام پی سی بی کوچنگ پینل سے ہٹ کر بیٹنگ کوچ تعیناتی پر غور کررہے ہیں۔

 ذرائع کے مطابق غیر ملکی بیٹنگ کوچ کی تعیناتی کی تجویز بھی زیر غور ہے جبکہ نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر کے کوچز محمد یوسف کو بیٹنگ کوچ تعینات کرنے کے حق میں ہے، بورڈ حکام نئے بیٹنگ کی کوچ کی تعیناتی سے پہلے ہیڈ کوچ مصباح الحق سے مشاورت کریں گے۔

Sughra Afzal

Content Writer