ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شہری کو اسلحہ کے زور پر دھمکیاں دینے  والا مسلح گارڈ سمیت گرفتار

man arrested file photo
کیپشن: man arrested file photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(فاران یامین)شہری کو اسلحہ کے زور پر دھمکیاں دینے  والے کو پولیس نے دو مسلح گارڈ سمیت حراست میں لے لیا، دھمکیوں کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعدپولیس کی جانب کارروائی کی گئی ۔

 شہری کو مسلح گارڈز کے ہمراہ دھمکیاں دینے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد کاہنہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے وائرل ویڈیو میں دھمکیاں دینے والے شخص کو دو مسلح گارڈزاور اسلحہ سمیت حراست میں لے لیا۔

گرفتار ملزمان میں عمر فاروق اور ذیشان شامل ہیں،ایس ڈی پی او کاہنہ شعیب میمن کے مطابق ملزمان کے قبضہ سے رائفل اور گولیاں برآمدکرکے مقدمہ درج کر لیا گیا ہے،جبکہ پولیس کا کہنا ہے کہ ویڈیو میں نظر آنیوالےدھمکیاں دینےوالےتیسرےشخص کوبھی جلد حراست میں لےلیاجائےگا۔

  دوسری جانب ڈی آئی جی آپریشنز ساجد کیانی کی ہدایت پر منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیاں جاری ہے۔ نارتھ کینٹ سرکل اور برکی سرکل میں رواں سال منشیات فروشوں کیخلاف 391 مقدمات درج کئے گئے۔
ایس پی کینٹ صاعد عزیز کے مطابق نارتھ کینٹ سرکل سے 248 ملزمان گرفتار کئے گئے جن سے 112 کلو چرس،120 گرام آئس اور 38 ہزار لیٹر سے زائد شراب برآمد ہوئی،برکی سرکل سے 143  گرفتار ملزمان  سے59 کلو چرس اور 1 ہزار لیٹر سے زائد شراب برآمد کی گئی ۔ایس پی کینٹ کا کہنا ہے کہ نوجوان نسل کی تباہی کا سبب بننے والے منشیات فروش کسی رعایت کے مستحق نہیں۔