جوہر ٹاؤن(زین مدنی )گلوکارہ سائرہ نسیم کا کہنا ہے کہ موسیقی کی دنیا میں مجھے عالمی شہرت پاکستان کی وجہ سے ملی۔
گلوکارہ سائرہ نسیم نے کہا ہمسایہ ملک بھارت بھی ہمارے معروف فنکاروں کوزیادہ معاوضہ دے کر ان کے دماغ خراب کردیتا ہے۔ہمارے گلوکار دینا بھر میں سب سے زیادہ ذہین اور فنی حوالے سے مضبوط ہیں۔یہ ہمارے ملک کا فخر ہیں، لہذا ہمیں کسی احساس کمتری کا شکار نہیں ہونا چاہیے۔سائرہ نسیم کا کہنا ہے کہ انہیں بھارت سے بے پناہ آفرز آتی ہیں لیکن وہ کبھی بھی زیادہ معاوضے یا شہرت کے چکر میں بھارت نہیں گئیں البتہ وہاں جب میوزیکل شوز میں پرفارمنس کے لئے بلایا جاتا ہے تو جاتی ہوں لیکن وہاں کی فلموں کےلئے گانے گانے کے لئے نہیں گئی ۔
ایک سوال کے جواب میں سائرہ نسیم کا کہنا ہے کہ ان کے کئی گائے ہوئے گانے بھارتی گلوکاروں نے چرائے ہیں بلکہ ہمارے کئی ملکی گلوکاروں کے گائے ہوئے گانے بھارتی گلوکار اور موسیقار نقل کرتے ہیں جس کا کریڈٹ بھی نہیں دیتے ۔اس لئے عزت جہاں سے ملے اسی کو اپنانا چاہیے ۔پاکستانی ہونے پر فخر ہے اور ہمیشہ رہے گا دوسری جانب سائرہ نسیم کا مزید کہنا ہے کہ انہوں نے فوک گانوں پر مبنی ایک آڈیو البم تیار کیا ہے جوکورونا وائرس کے حالات کے کم ہوتے ہی ریلیز کیا جائے گا۔