ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

قومی ٹیم ایک ٹیسٹ بھی جیت جائے تو بڑی کامیابی ہوگی، باسط علی

قومی ٹیم ایک ٹیسٹ بھی جیت جائے تو بڑی کامیابی ہوگی، باسط علی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ( حافظ شہباز علی ) سابق ٹیسٹ کرکٹر باسط علی نے کہا ہے کہ پاکستان کا انگلینڈ کیخلاف سیریز جیتنا مشکل ہے، قومی ٹیم ایک ٹیسٹ بھی جیت جائے تو بڑی کامیابی ہوگی۔

ویڈیو لنک پر گفتگو میں ‏سابق ٹیسٹ کرکٹ باسط علی کا کہنا تھا کہ پاکستان کی انگلینڈ میں ہمیشہ کارکردگی اچھی رہی ہے۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ کم تجربہ کار کھلاڑی وہاں کیسا پرفارم کرتے ہیں۔ انگلینڈ ہوم کنڈیشنز کی وجہ سے فیورٹ ہے اور قومی ٹیم ایک ٹیسٹ بھی جیت جائے تو بڑی کامیابی ہوگی۔

‏باسط علی کا کہنا تھا کہ گیند کو تھوک سے چمکانے کی پابندی کی وجہ سے مڈل آرڈر کیلئے رنز کرنا آسان ہوں گے، لیکن ٹاپ آرڈر کوپرفارم کرنا ہو گا۔ بنیاد اچھی ہوگی تو پاکستان ٹیم کو فائدہ ہو گا۔ باسط علی نے کہا کہ کراؤڈ نہ ہونے کا انگلینڈ کو نقصان ہوگا جبکہ پاکستان ٹیم تو عادی ہے۔

‏باسط علی کا کہنا تھا کہ بابر اعظم ورلڈ کلاس بلے باز ہیں، اظہر علی اور اسد شفیق کو ذمہ داری لینا ہوگی۔ انہوں نے مزید کہا کہ مجھے نہیں لگتا کہ فواد عالم پہلا ٹیسٹ میچ کھیلیں گے۔ انگلینڈ کے بائیں ہاتھ کے زیادہ بلے بازوں کی وجہ سے افتخار کو موقع دیا جائے گا۔

دوسری جانب قومی کرکٹ ٹیم کے مزید تین کھلاڑی اور مساجر ملنگ علی کل انگلینڈ روانہ ہوں گے۔ مقامی ہوٹل کے بائیو سکیور ماحول میں مقیم تین کھلاڑی حیدر علی، کاشف بھٹی اور عمران خان سینئر کے علاوہ مساجر ملنگ نجی ائیر لائن کے ذریعے براستہ دبئی لندن جائیں گے۔

کھلاڑی اور مساجر لندن سے بذریعہ بس ووسٹر جائیں گے، جہاں ان کے دوبارہ کوویڈ 19 ٹیسٹ ہوں گے، ٹیسٹ منفی آنے کے بعد کھلاڑی اور مساجر ملنگ علی ٹیم کو جوائن کرلیں گے۔ ادھر لیفٹ آرم سپنر ظفر گوہر کو قومی سکواڈ سے ریلیز کردیا گیا ہے اور ظفر گوہر ووسٹر سے لیسٹر روانہ ہوگئے ہیں۔