ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پولیس مقابلوں میں 100 فیصد اضافہ

پولیس مقابلوں میں 100 فیصد اضافہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( علی ساہی ) صوبہ بھر میں پولیس مقابلوں میں دن بدن اضافے کا رجحان، پنجاب میں رواں سال کے دوران پولیس مقابلوں میں 100 فیصد اضافہ ہوا، رواں سال کے پہلے 6 ماہ کے دوران 114 پولیس مقابلے کیے گئے۔

پولیس کی مرتب کردہ چھ ماہ کی رپورٹ میں پولیس مقابلے گزشتہ سال کی نسبت رواں سال ڈبل ہونے انکشاف سامنے آگیا ہے۔ صوبے بھر میں رواں سال کے چھ ماہ میں 114 پولیس مقابلے کیے گئے جبکہ سال دو ہزار انیس میں یکم جنوری سے جون تک 56 پولیس مقابلے ہوئے اور رواں سال کے 58 پولیس مقابلے زیادہ ریکارڈ ہوئے۔

مقابلوں مین فیصل آباد ریجن پہلے نمبر پر رہا جہاں چھ ماہ میں 45 پولیس مقابلے کیے گے۔ لاہور ریجن میں 12، شیخوپورہ 7، گوجرانوالہ 12، راولپنڈٰی میں 13 پولیس مقابلے ہوئے۔ اسی طرح سرگودھا ریجن میں 8، ملتان 7، ساہیوال 8، ڈی جی خان اور بہاولپور ایک ایک پولیس مقابلہ ہوا۔

رواں سال چھ ماہ میں پولیس کی حراست میں 5 افراد جاں بحق ہوئے جبکہ ناقص حکمت عملی کی وجہ سے 25 ملزمان پولیس حراست سے فرار ہوگئے۔