لیڈی پولیس اہلکاروں کی رشوت لینے کی غضب کہانی

لیڈی پولیس اہلکاروں کی رشوت لینے کی غضب کہانی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( عابد چوہدری ) لیڈی پولیس اہلکار بھی رشوت لینے میں پیچھے نہ رہیں، کرپشن کی شکایات پر ویمن تھانہ ریس کورس کی چار لیڈی اہلکاروں کو معطل کر دیا گیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق لیڈی اہلکار نورین، فاطمہ اور نسا کو رشوت لینے پر معطل کیا گیا۔ ان کی ساتھی لیڈی اہلکار نے رشوت لینے کی ویڈیو ایس ایس پی آپریشنز فیصل شہزاد کو بھجوائی تھی، وڈیو منظر عام پر آنے کے بعد اہلکاروں کو معطل کیا گیا۔

ویمن تھانہ ریس کورس کی محرر شازیہ کو بھی معطل کر دیا گیا ہے۔ محرر شازیہ نے اہلکار غلام عباس سے ڈیوٹی تبدیل کرنے کیلئے پانچ ہزار روپے رشوت لی تھی۔

دوسری جانب عوامی شکایات پر ٹریفک پولیس کے الیکٹرانک چالان پیمنٹ کی مد میں لئے جانے والے اضافی ٹیکسز ختم کردئیے گئے۔ سی ٹی او لاہور سید حماد عابد کے مطابق ٹریفک پولیس نے سمال بینکنگ سیکٹر کی جانب سے اوور چارجنگ پر سٹیٹ بینک سے رابطہ کیا اور اسٹیٹ بینک نے تمام بینکوں کو حکومتی یوٹیلٹیز پر سروسز چارجز لینے سے روک دیا ہے۔

ٹریفک پولیس میں ای چالان کے آغاز کے بعد عوامی شکایات موصول ہو رہی تھیں کہ مختلف سمال بینکنگ سینٹرز چالان جمع کرنے کیلئے سروسز چارجز کے نام پر اوور بلنگ کر رہے ہیں۔ سید حماد عابد کا کہنا تھا کہ ویجی لینس ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے تین دکانداروں کیخلاف مقدمات بھی درج کروائے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ شہری اوورچارجنگ کرنیوالے دکانداروں کی نشاندہی کریں انکے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔