سول ایوی ایشن اتھارٹی کی ائیر لائنز کو بڑی وارننگ

سول ایوی ایشن اتھارٹی کی ائیر لائنز کو بڑی وارننگ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سعید احمد سعید) کرونا وائرس کے پھیلاؤ کی روک تھام کے لئے جاری کردہ ایس او پیز کی خلاف ورزی کا معاملہ، سول ایوی ایشن اتھارٹی نے واقع کا نوٹس لیتے ہوئے ائیرلائنز کو وارننگ جاری کردی.

کرونا وائرس کے پھیلاؤ کی روک تھام کے لئے جاری کردہ ایس او پیز کی خلاف ورزی کےمعاملے پر سول ایوی ایشن اتھارٹی نے واقع کا نوٹس لے لیا، سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ائیرلائنز کو وارننگ جاری کردی، ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل ائیرپورٹ سروسز عامر محبوب نے تمام ائیرپورٹ مینجرز کو مراسلہ لکھ دیا، مراسلے میں ائیرپورٹ مینجرز کو ایئرلائنز کی نگرانی مزید سخت کرنے کی ہدایت کردی، تمام ائیرپورٹ مینجرز کو ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والی ائیرلائنز کے خلاف کارروائی کی ہدایت کر دی۔

مراسلے کے متن کے مطابق ائیر لائینز ملک بھر کے ائیرپورٹس پر کرونا سے بچاؤ کی احتیاطی تدابیر کی خلاف ورزی کررہی ہیں، بعض ائیرلائنز دوران پرواز مسافروں کی کرونا وائرس سے حفاظت کیلئے احتیاطی تدابیر پر عمل نہیں کررہیں، بعض ائیرلائنز دوران پرواز مسافروں کے درمیان سماجی فاصلے کی ہدایت کی کھلم کھلا خلاف ورزی کررہی ہیں، سی اے اے کی ہدایت کے باوجود جہازوں کو بھر کرلایا جارہاہے، خلاف ورزی کر نے والی ائرلائن کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے.واضح رہے جہازوں میں سی اے اے نے دو مسافروں کے درمیان ایک نشست خالی رکھنے کی ہدایت کی تھی۔

Malik Sultan Awan

Content Writer