یونیورسٹی آف ایجوکیشن کابڑا فیصلہ

یونیورسٹی آف ایجوکیشن کابڑا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ریحان گل) یونیورسٹی آف ایجوکیشن میں رجسٹرار کی غیر قانونی تعیناتی پر بڑا فیصلہ کرلیا گیا،غیر قانونی تعیناتی کی منظوری دینے والے سینڈیکیٹ کے تمام ممبران کو بھی شوکاز نوٹس جاری کیا جائے گا، گورنر پنجاب نے سنڈیکیٹ کو شوکاز جاری کرنے کی منظوری دے دی۔

تفصیلات کے مطابق  یونیورسٹی آف ایجوکیشن میں ڈاکٹر منظوم اختر کو غیر قانونی طور پر رجسٹرار تعینات کیا گیا تھا، جس پر محکمہ ہائر ایجوکیشن نے گورنر پنجا ب کی منظوری سے ڈاکٹر منظوم اختر کو عہدے سے ہٹانے اور واپس ایریڈ ایگریکلچر یونیورسٹی بھجوانے کی ہدایت کی ہے، تاہم پہلی بار ایک بڑا فیصلہ کیا گیا ہے کہ ڈاکٹر منظوم اختر کی غیر قانونی تعیناتی کی منظوری دینے والے سنڈیکیٹ کے تمام ممبران اور سابق وائس چانسلر ڈاکٹر روف اعظم سمیت سلیکشن بورڈ کے چھ ممبران کو بھی شوکاز نوٹسز جاری کئے جائیں گے، اس حوالے سے کارروائی شروع کردی گئی ہے۔

دوسری جانب  کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر امریکہ نےاہم فیصلہ کرتے ہوئے تمام غیرملکی طلباء کو ملک چھوڑنے کا حکم دے دیا،اس حوالے سےمحکمۂ امیگریشن اینڈ کسٹمز انفورسمنٹ نے غیر ملکی طالب علموں کے لیے اعلان کیا ہے کہ آن لائن کلاسیں لینے والے غیر ملکی طالب علم اب امریکا میں نہیں رہ سکیں گے۔آن لائن کلاسیں لینے والے غیر ملکی طالب علموں کا امریکا میں رہنا غیر قانونی قرار پائے گا۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer