ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شہباز شریف کو بڑی خوشخبری مل گئی

شہباز شریف کو بڑی خوشخبری مل گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک محمد اشرف : لاہورہائیکورٹ نے مسلم لیگ ن کے صدر اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈ ر  شہباز شریف کی منی لانڈرنگ کیس میں عبوری ضمانت میں 16 جولائی تک توسیع کر دی،عدالت نے شہباز شریف کی حاضری معافی کی درخواست منظور کر لی۔

 
تفصیلات کے مطابق جسٹس سرداد احمد نعیم کی سربراہی میں دو رکنی بینچ  نے شہباز شریف کی درخواست پر سماعت کی۔دوران سماعت شہبازشریف کے وکیل اعظم نذیر تارڑ نے موقف اپنایا کہ  شہباز شریف کی صحت مکمل ٹھیک نہیں، شہباز شریف سنجیدہ بیماری سے گزر رہے ہیں، ان  کا عوام میں اس صورتحال میں آنا خطرناک ہو سکتا ہے ۔

 عدالت نے استفسار کیا کہ  شہباز شریف کی کرونا کی رپورٹ تو نیگیٹو ا گئی ہے پھر شہباز شریف کیوں نہیں آئے، ٹیسٹ نیگٹو آیا ہے تو پھر کیا بچتا ہے  جس پر وکیل نے بتایا کہ طبی ماہرین کے مطابق کرونا کی دو رپورٹس نیگیٹو آئین تو مریض کو صحت یاب سمجھا جاتا ہے،ٹیسٹ نیگٹو آیا ہے لیکن شہبازشریف میں ابھی کورونا کی علامات ہیں اور عدالت سے حاضری کی معافی کی درخواست بھی دائر کردی۔ عدالت نے ریمارکس دیئے کہ نیب نے تو آپشن دیا ہے کہ مستقل حاضری معافی منظور کر کے کیس چلا لیتے ہیں جس پر شہبازشریف کے وکیل نے موقف اپنایا کہ گزشتہ سماعت پر بھی آپ نے تین ہفتے کی مہلت مانگی آج بھی آپ تین ہفتے کی مہلت مانگ رہے ہیں ، شہباز شریف قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر ہیں اور ایک بڑی سیاسی جماعت کے سربراہ ہیں، شہباز شریف عدالت کی اجازت کے بعد ملک سے باہر بھی گئے اور پھر واپس بھی آئے ، کچھ طاقتیں چاہتی ہیں کہ شہباز شریف جیل کے اندر ہوں ۔

 واضح رہے کہ گزشتہ سماعت پر شہباز شریف کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر وہ دو ہفتوں کیلئے قرنطینہ ہو گئے تھے ۔جس پر کیس کی سماعت 29 جون تک ملتوی کر دی گئی تھی۔عدالت نے شہبازشریف کو 29 جون کو ضمانتی مچلکے جمع کروانےکی ہدایت کرتے ہوئے عبوری ضمانت میں 29 جون تک توسیع کی تھی ۔ 

Azhar Thiraj

Senior Content Writer