وزیر اعظم کی وجہ سے جوڑے کی شادی ٹوٹ گئی

وزیر اعظم کی وجہ سے جوڑے کی شادی ٹوٹ گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: شادی سے قبل اکثر  جوڑے یا ان کے خاندانوں کے درمیان اختلافات ہوتے ہیں جس سے اکثر شادیاں منسوخ بھی ہوجاتی ہیں ،وجہ ملک کا وزیر اعظم ہوگا یہ پہلی مرتبہ ہوا ہے۔

وزیر اعظم  کو  لے کر اختلافات تھے جس کی وجہ سے ان کے درمیان جھگڑا ہوا اور انہوں نے اپنی شادی ہی منسوخ کردی۔  شادی کرنے والے جوڑے نے اپنی شادی کی تقریب کے اخراجات سے متعلق بات چیت کے لیے ملاقات کی تو اس دوران انہوں نے ملک  کی حالیہ معاشی صورتحال کے حوالے سے بھی بات چیت کی۔


ہونے والی دُلہن سرکاری ملازم بھی تھی جو کہ  ملک  کی معاشی صورتحال کا ذمہ دار وزیراعظم  کو ٹھہرا رہی تھی جب کہ لڑکا وزیر اعظم  کی حمایت کر رہا تھا۔اس بحث میں دونوں کے درمیان اختلافات اس قدر بڑھ گئے کہ انہوں نے آپس میں یہ فیصلہ کیا کہ اب انہیں شادی نہیں کرنی چاہیے اور دونوں نے اپنی راہیں جدا کر لیں۔

یہ واقعہ بھارتی ریاست اتر پردیش میں پیش آیا ، ایک جوڑے کے درمیان وزیراعظم نریندر مودی کی حالیہ سیاست اور ملکی معیشت جدائی کا باعث بن گئی ۔

یاد رہے ڈنمارک کی وزیراعظم میٹ فریڈرکسن نے آئندہ ماہ یورپی یونین کے ایک اہم اجلاس کی وجہ سے اپنی  شادی ملتوی کر دی۔ یورپی یونین میں شامل ممالک کے سربراہان کا اجلاس 17 جولائی کو منعقد ہو گا اور کورونا وائرس کی وبا کے بعد یہ پہلی مرتبہ منعقد ہو رہا ہے۔اجلاس میں یورپی یونین کا بجٹ اور کورونا وائرس سے نمٹنے سے متعلق بات چیت کی جائے گی۔  ڈنمارک کی وزیراعظم میٹ فریڈرکسن کی  شادی انہی تاریخوں میں طے ہے تاہم اب انہوں نے اعلان کیا ہے کہ وہ اجلاس کی وجہ سے اپنی  شادی ملتوی کر رہی ہیں۔

خیال رہے کورونا وائرس کی وجہ سے اس وقت پوری دنیا پریشان ہے،کورونا کے وار روکنے کیلئے لاک ڈائون کیا گیا،اس لاک ڈائون نے پوری دنیا کی معیشت تباہ کرکے رکھ دی ہے۔

Azhar Thiraj

Senior Content Writer