’’تاریخی سرکاری عمارتوں کو سیاحت کیلئے استعمال کیا جائے گا‘‘  

’’تاریخی سرکاری عمارتوں کو سیاحت کیلئے استعمال کیا جائے گا‘‘  
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( علی اکبر ) وزیراعلیٰ پنجاب کہتے ہیں سیاحت کا فروغ حکومت کی معاشی پالیسی کا بنیادی جز ہے، پر کشش تاریخی سرکاری عمارتوں کو سیاحتی مقاصد کیلئے استعمال کیا جائے گا۔

وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار نے کہا ہے کہ ٹورازم کے لحاظ سے پر کشش تاریخی سرکاری عمارتوں کو سیاحتی مقاصد کیلئے استعمال کیا جائے گا، انہوں نے کہا کہ سیاحت کا فروغ حکومت کی معاشی پالیسی کا بنیادی جز ہے، مربوط ٹورازم پالیسی کے تحت پنجاب میں نئے ٹورریسٹ مقام ڈویلپ کئے جائیں گے۔ وزیراعلیٰ کا کہنا ہے کہ سیاحتی مقامات پر تمام ضروری سہولتیں فراہم کرنے کے پروگرام پر تیزی سے عملدرآمد جاری ہے، سیاحت کے فروغ سے مقامی آبادیوں کو روز گار کے مواقع ملیں گے۔

 قبل ازیں وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لوٹی ہوئی دولت واپس آئی تو حالات بدل جائیں گے، کڑا وقت گزر نے کو ہے، اچھا دور شروع ہورہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ عام آدمی کی زندگی میں دیرپا، مثبت تبدیلیاں لائیں گے اور کم آمدن والے لوگوں کو معاشی ترقی کے دھارے میں شامل کیا جارہا ہے۔