(وسیم احمد) لاہور ڈسٹرکٹ فٹبال ایسوسی ایشن نے 19 اگست سے لاہور فٹبال چیمپئن شپ کرانے کا اعلان کردیا۔
چیمپئن شپ میں لاہور کی تمام کلبز جو رائٹ آف ووٹ اور رائٹ آف پلے کا حق رکھتے ہیں وہ چیمپئن شپ میں حصہ لینے کیلئے گیارہ اگست تک اپنے کوائف لاہور ڈسٹرکٹ فٹبال ایسوسی ایشن کے دفتر ماڈل ٹاﺅن فٹبال اکیڈمی میں جمع کرا سکتے ہیں۔
لاہور ڈسٹرکٹ فٹبال ایسوسی ایشن کے صدر میاں رضوان کا کہنا ہے کہ شہر میں فٹبال کے کھیل کو فروغ دینے کےلئے چیمپئن شپ کرا رہے ہیں، فیفا کی جانب سے اعلان کردہ نارملائزیشن کمیٹی تشکیل تک منتخب باڈی کوئی بھی ایونٹ کرانے کا حق رکھتی ہے، لہٰذا لاہور فٹبال چیمپئن شپ میں شرکت کےلئے تمام کلبز جلد از جلد اپنی رجسٹریشن کرائیں تاکہ چیمپئن شپ کے انتظامات کرنے مکمل کیے جائیں۔