پاکستان کا ورلڈ کپ میں سفر ختم، کھلاڑی وطن واپس پہنچ گئے

پاکستان کا ورلڈ کپ میں سفر ختم، کھلاڑی وطن واپس پہنچ گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(حسن خالد) پاکستانی کرکٹ ٹیم کےکھلاڑی ورلڈ کپ2019  کی دوڑ سے باہر ہونے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے، کھلاڑی غیر ملکی پرواز ای کے 622 کے ذریعے لاہور پہنچے۔

لاہور پہنچنے والے کھلاڑیوں میں بابر اعظم، امام الحق اور آصف علی شامل ہیں، پی سی بی نے کھلاڑیوں کو بیان بازی سے روک دیا، البتہ کپتان سرفراز احمد آج کراچی میں پریس کانفرنس کریں گے، بابر اعظم اور امام الحق 9 جولائی کو لاہور میں شاداب خان اور عماد وسیم کل راولپنڈی میں میڈیا بریفنگ دیں گے۔

شعہب ملک، حسن علی، وہاب ریاض، محمد حفیظ اور محمد عامر ٹیم کیساتھ واپس نہیں آئے، کوچنگ سٹاف اور مینجر بھی بعد میں آئیں گے، ٹیم کیساتھ نہ آنیوالے سٹاف میں منیجر طلعت علی، کوچ مکی آرتھر، باؤلنگ کوچ اظہر محمود اور بیٹنگ کوچ گرانٹ فلاور شامل ہیں۔

وطن واپسی کے بعد قومی ٹیم میں بڑے پیمانے پر تبدیلیوں کا امکان ہے، کوچ مکی آرتھر ایک مرتبہ پھر کنٹریکٹ حاصل کرنے کیلئے کوشاں ہیں، جبکہ انضمام الحق بھی کرسی بچانے کیلئے دوستوں کی مدد لے رہےہیں۔

واضح رہے کہ مشن ورلڈ کپ کیلئے ٹیم 23 اپریل کو لاہورسے روانہ ہوئی تھی ، رن ریٹ کی بنیاد پر سیمی فائنل کیلئے جگہ نہیں بنا سکی، ورلڈ کپ میں بابراعظم  474 رنز بنا کر ٹاپ سکور رہے جبکہ محمد عامر نے 17 وکٹیں حاصل کیں، شاہین شاہ آفریدی 5 یا زائد وکٹیں حاصل کرنیوالے سب سے کم عمر کھلاڑی قرار پائے، شعیب ملک نے ون ڈے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان بھی اسی دورے میں کیا۔

Sughra Afzal

Content Writer