ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شاہدرہ ٹاؤن میں افسوسناک واقعہ، 7 سالہ بچہ جاں بحق

شاہدرہ ٹاؤن میں افسوسناک واقعہ، 7 سالہ بچہ جاں بحق
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عابد چودھری) شاہدرہ ٹاؤن میں خستہ حال مکان کی چھت گرنے سے 7 سالہ بچہ ملبے تلے دب کر جاں بحق جبکہ دو افراد زخمی ہوگئے، ریسکیو نے زخمیوں کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا۔

ریسکیو 1122 کے مطابق شاہدرہ ٹاؤن قاضی پارک میں مکان کی عارضی چھت گزشتہ روز ہونے والی بارش کے باعث مزیدکمزور ہوگئی تھی، مکین گھر میں موجود تھے کہ چھت زمین بوس ہوگئی جس کے ملبے تلے دب کر سات سالہ بچہ انیس جاں بحق اور 2 افراد زخمی بھی ہوئے جنہیں طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر بتائی جارہی ہے، پولیس نے ضروری کارروائی کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کردی اور مکان کو سیل کرکے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

Sughra Afzal

Content Writer