ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کامیڈی اور ایکشن فلموں کے دیوانوں کیلئے اچھی خبر

کامیڈی اور ایکشن فلموں کے دیوانوں کیلئے اچھی خبر
کیپشن: City42 - Film Jackpot
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(زین مدنی) لالی وڈ انڈسٹری کی نئی فلم جیک پاٹ لاہور سمیت ملک بھر میں ریلیز کر دی گئی، جس میں اداکار جاوید شیخ ثناء صنم چودھری اور دیگر فنکاروں اپنی اداکاری کے جو دکھائے ہیں۔

سٹی 42 کے مطابق فلمساز خرم ریاض اور ہدایتکار شعیب خان کی نئی کامیڈی ایکشن فلم جیک پاٹ کو شہر لاہور سمیت ملک بھر کے سینما گھروں کی زینت بنا دیا گیا۔ فلم کی کاسٹ میں اداکار جاوید شیخ، ثناء، نور الحسن، عدنان شاہ ٹیپو، اسماعیل تارا، ساجن عباس، افتخار ٹھاکر اور صنم چودھری سمیت دیگر فنکار شامل ہیں۔

فلم کامیڈی سے بھرپور اور ایکشن سے لبریز ہے جس میں نوجوان نسل کے مسائل کو نمایاں کرنے کے ساتھ ساتھ ایک ایسے شارٹ کٹ کو دکھایا گیا ہے کہ لاٹری کی ٹکٹ سے جیک پاٹ لگ جاتا ہے۔ فلم شہر لاہور کے 30 سے زائد سینما گھروں میں ریلیز کی گئی ہے۔