جمشید دستی کو دو قومی اور دو صوبائی حلقوں سے الیکشن لڑنے کی اجازت مل گئی

Jamshed Dasti, NA 175, NA176, Election Tribunal, Election Commission of Pakistan, City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

الیکشن اپیلٹ ٹریبونل نے جمشید دستی کو این اے 175، این اے176 اور صوبائی اسمبلی کے دو حلقوں سے الیکشن لڑنے کی اجازت دے دی۔

 جمشید دستی کا کاغذات نامزدگی ریٹرننگ آفیسر نے تکنیکی وجوہات کی بنا پر مسترد کر دیئے تھے۔ جمشید دستی نے اپیلٹ ٹریبونل میں چار انتخابی حلقوں میں کاغذات نامزدگی مسترد کئے جانے کے خلاف الگ الگ چار اپیلیں دائر کیں۔ الیکشن اپیلٹ ٹریبونل نے وکیل کے دلائل اور ریٹرننگ آفیسر کا مؤقف سننے کے بعد چاروں اپیلیں منظور کر کے جمشید دستی کو الیکشن لڑنے کی اجازت دے دی۔  لاہور ہائی کورٹ ملتان بنچ میں قائم اپیلٹ ٹریبونل میں ان اپیلوں کی سماعت  جسٹس علی ضیا باجوہ نے کی۔

جمشید دستی نے این اے 175 ، این اے 176 ، پی پی 269 اور پی پی 271 سے اپیلیں دائر کر رکھی تھیں۔ دستی کی جانب سے ایڈووکیٹ عامربھٹہ نے دلائل دیئے۔