ہزارہ موٹر وے پر خوفناک حادثہ، 6 افراد جاں بحق، 8 زخمی

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: ہزارہ موٹروے پر خوفناک ٹریفک حادثہ، جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 6 ہو گئی۔جبکہ  8 مسافر شدید زخمی ہو گئے۔ریسکیو آپریشن مکمل کر لیا گیا۔  
ہزارہ موٹروے پر شاہ مقصود کے قریب مانسہرہ سے لاہور جاتی ہوئی فلائنگ کوچ، ایبٹ آباد سے راولپنڈی جاتی ہوئی ہائی ایس اور تعمیراتی مشینری کی گاڑی  آپس میں ٹکرا گئیں۔تصادم کے بعد متعددافراد گاڑیوں میں پھنس گئے جن کو نکالنے کیلئے ریسکیو 1122 ہری پور کی خصوصی ٹیم نے 2 گھنٹے کا آپریشن کیا۔

ریسکیو 1122 حکام کے مطابق حادثے کی اطلاع موصول ہوتے ہی 3 ایمبولینس اور 1 ڈیزاسٹر ریسکیو وہیکل جائے حادثہ کی جانب روانہ کی گئیں۔جبکہ میڈیکل ٹیموں نے جانں بحق ہونے والوں اور زخمیوں کو ابتدائی طبّی امداد فراہم کرنے کے بعد ٹراما سینٹر منتقل کر دیا۔ شدید زخمی افراد کو تشویش ناک حالت میں ایبٹ آباد منتقل کیا گیا۔ حادثہ کی اطلاع ملتے ہی ایم ایس ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹر ہسپتال نے ٹراما سنٹر اور ڈی ایچ کیو میں ایمرجنسی نافذ کر دی اور  تمام سٹاف کو طلب کر لیا۔ 
 ریسکیو آپریشن میں FWO، ایدھی اور موٹروے پولیس نے بھی حصہ لیا۔ حادثے کے نتیجے میں 6 افراد  جاں بحق ہوگئے جن کے نام یہ ہیں:  25 سالہ سلطان سکنہ بٹگرام،  42 سالہ فیصل سکنہ حویلیاں،شکیل ولد خلیل سکنہ ایبٹ آباد، عبدالقیوم ولد میر زمان سکنہ مانسہرہ، مسماۃ (ش) بی بی دختر شکیل سکنہ ایبٹ آباد، 74 سالہ طور گل سکنہ ایبٹ آباد۔ 

حادثے میں زخمی ہونے والوں میں 60 سالہ اسرار سکنہ کوہاٹ،27 سالہ سمیع سکنہ ایبٹ آباد، 21 سالہ حسین سکنہ ایبٹ آباد، عبداللہ ولد شاہد سکنہ ایبٹ آباد، 40 سالہ عالم خان سکنہ مانسہرہ، 24 سالہ عالم خان سکنہ جھنگی، عثمان ولد شکیل سکنہ ایبٹ آباد اور ایک نامعلوم مسافر شامل ہیں۔