مولانا فضل الرحمان کی کابل میں افغانستان کے  نائب صدر مولانا عبدالکبیر سے ملاقات

Molana Fazal ur Rahman, JUI-F, Kabul, Afghanistan, Taliban regime, City42, Molana Abdulkabeer
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: کابل  میں  جمعیت علما اسلام کے امیر مولانا فضل الرحمان نے افغانستان کی حکومت کے نائب صدر مولانا عبدالکبیر سے ملاقات کی ہے۔ ملاقات میں افغانستان کے وزیر خارجہ مولوی امیر متقی ، مولوی عبد الطیف منصور و دیگر اہم عہدیدار موجود تھے۔ 

پاکستان اور افغانستان کے درمیان تعلقات کی بہتری کا مشن لے کر مولانا فضل الرحمان اپنے ساتھیوں کے ہمراہ نجی دورے پر ہفتہ کے روز  افغانستان کے دارالحکومت کابل پہنچے تو  افغانستان کی طالبان حکومت کے اعلی عہدیداروں نے ان کا استقبال کیا۔

کابل ائیرپورٹ سے مولانا فضل الرحمان کو سخت سیکیورٹی کے حصار میں ہوٹل پہنچادیا گیا ۔مولانا فضل الرحمان کچھ دیر بعد ہوٹل سے عشائیہ میں شرکت کیلئے روانہ ہوئے۔

مولانا فضل الرحمان ک افغانستان کی طالبان حکومت کی دعوت پر ذاتی حیثیت میں افغانستان گئے ہین اور ان  کے  ہمراہ جمعیت علما اسلام کے رہنماؤں کا وفد بھی ہے ۔ 

اس دورہ کے متعلق جمعیت علما اسلام کے ذرائع کا کہنا ہے کہ کابل میں ہونے والی ملاقاتوں میں خطے  میں امن وامان کی  صورتحال پر بات چیت ہو گی۔  مولانا کے ساتھ جانے والے وفد میں مولانا عبدالواسع ،مولانا صلاح الدین ،مولانا جمال الدین اور مولانا سلیم الدین شامزئی ، مولانا کمال الدین ،مولانا ادریس ،مولانا امداد اللہ اور مفتی ابرار شامل ہیں۔