سیاست سفید پوش اور غریب کے لئے کر رہے ہیں، منشور کے ایک ایک نکتہ پر عمل کروں گا، بلاول بھٹو

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

کلیم اختر:  پاکستان پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ شہر لاہور کسی کاروباری شخص یا کھلاڑی کا لاہور نہیں ، یہ شھید بھٹو کا لاہور ہے ۔میں اپنے شہر لاہور میں واپس آکر الیکشن لڑرہا ہوں ۔ہم سیاست صرف پی پی پی کے جیالوں ، شہر کے سفید پوش طبقہ ، غریبوں کے لئے کر رہے ہیں۔ ہمیں پٹواریوں کی ضرورت نہیں ، میں بس آپ غریب لوگوں کا ساتھ چاہتا ہوں ۔ 

بلال بھٹو نے یہ باتیں ہفتے کے روز لاہور کے حلقہ این اے 127 میں  فیروز پور روڈ  پر جنرل ہسپتال میٹرو چوک میں الیکشن آفس کا افتتاح کرنے کے بعد کارنر میٹنگ میں عوام سے خطاب کرتے ہوئے کہیں۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ پرانے سیاستدان پرانی سیاست کر رہے ہیں، نفرت کی سیاست کر رہے ہیں، انتقام کی سیاست کر رہے ہیں، تقسیم کی سیاست کر رہے ہیں،  ذاتی دشمنی کی سیاست کر رہے ہیں۔ انشا اللہ تعالیٰ ہم اس پرانی سیاست کو ہمیشہ کے لئے دفن کریں گے، نئی سیاست لائیں گے، جس مین ہم صرف اور صرف عوام کی، غریب، پسمادہ طبقات کی خدمت کریں گے۔ جیسے شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید بے نظیر بھٹو نے کی تھی۔

دس نکاتی عوامی معاشی معاہدہ اور بھوک مٹاؤ پروگرام

بلاول بھٹو نے کہا کہ میرے اس حلقہ میں ہر شخص میرا سفیر ہے ، سب کو مل کر میری آواز بن کر گھر گھر پہنچانا ہے ۔ دس نکاتی عوامی معاشی معاہدہ کو گھر گھر پہنچائیں، ہر گھر جا کر بتائیں کہ جب پی پی کی حکومت آئے گی تو تنخواہ ڈبل کریں گے، بجلی کے تین سو یونٹ مفت کروائیں گے، تعیم اور صحت کی سہولتوں کو مفت کروائیں گے۔ نہ صرف بینظیر انکم سپورٹ پروگرام میں اضافہ کریں گے بلکہ  مزدوروں کے لئے بینظیر مزدور کارڈ لائیں گے، کسانوں کے لئے کسان کارڈ لائیں گے، 

بلاول بھٹو نے کہا،  ہمارے منشور کے دس نقاط ہیں ، میں ان نقاط کو ہر قیمت پر پورا کروں گا ۔ ہم بجلی کے تین سو یونٹ مفت  دیں گے، مفت تعلیم دیں گے، مفت علاج دیں گے ، تنخواہوں میں اضافہ لائیں گے۔ مزدور کارڈ پر  تمام مزدوروں کوسہولتیں پہنچائیں گے۔ اہنے نوجوانوں کے لئے نوجوان کارڈ لے کر آئیں گے، ان کو مالی مدد پہنچائیں گے، غربت کا مقابلہ کریں گے، بے روزگاری کا مقابلہ کریں گے۔ مہنگائی کا مقابلہ کرین گے اور اپنے عوام کو بھوک، غربت اور مہنگائی سے نکالیں گے۔ اور ہمارا آخری وعدہ یہ ہے کہ ہم بھوک مٹاؤ کروگرام لے کر آئیں گے۔

بلاول بھٹو نے مسلم لیگ نون کے لیڈر نواز شریف پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ ہم صوبہ کے ہر ڈسٹرکٹ میں مفت علاج کی سہولت دیں گے تاکہ بیماری میں کوئی لندن نہ جائے۔بلاول بھٹو نے کہا، جیالوں اور محترمہ بے نظیر کو شہید کر کے ہمیں ڈرانا سب کی بھول ہے ۔ وہ ہم سے پوچھتے ہیں یہاں کیوں آئے ، ہم پوچھتے ہیں وہ کیوں آئے ؟؟

بلال کا کہنا تھا کہ اپنے دور میں تیس لاکھ شہروں کو پکے گھر بنا کر دینا میرا آپ سے وعدہ ہے ۔ کچی آبادی میں رہنے والے گھر چھینے جانے کے خوف سے آزاد ہوں گے۔ 

بے نظیر انکم سپورٹ میں اضافہ کریں گے ،مشکل معاشی حالات میں پھنسے ہوئے غریب عوام کی بھوک مٹائیں گے۔ 

بلاول بھٹو نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے لوگ نہ نا جھکتے ہیں ، نہ بِکتے ہیں بلکہ دلیری سے مقاملہ کرتے ہیں۔

بلاول بھٹو نے مسلم لیگ نون کا نام لئے بغیر کہا کہ اب ہم ان کے گھر میں گھس پر ماریں گے۔، پرانی سیاست والوں کو بتائیں گے کہ سیاست کیا ہوتی ہے۔ انشاءاللہ جیت شہید بے نظیر کی ہوگی ، جیت لاہور کی عوام ہوگی۔

الیکشن آفس کا افتتاح

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے این اے 127 لاہور میں فیروز پور روڈ  پر جنرل ہسپتال میٹرو چوک میں الیکشن آفس کا افتتاح  کیا۔ انہوں نے الیکشن آفس کے افتتاح کے بعد عوام سے خطاب کیا۔