وزیراعلیٰ محسن نقوی کا چلڈرن ہسپتال کا دورہ، اپ گریڈیشن کا کام  جلد مکمل کرنے کی ہدایت

وزیراعلیٰ محسن نقوی کا چلڈرن ہسپتال کا دورہ، اپ گریڈیشن کا کام  جلد مکمل کرنے کی ہدایت
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (علی رامے)نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے کہا ہے کہ ہسپتالوں میں سہولتوں کی بہتری کا ٹاسک 31جنوری تک مکمل کرینگے،پوری ٹیم دن رات کوشاں ہے۔

 چلڈرن ہسپتال کی ایمرجنسی،مین کوریڈور ودیگروارڈزمیں اپگریڈیشن کاکام تیز کردیا گیا ،وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے رات گئے چلڈرن ہسپتال کا تفصیلی دورہ کیا ،چلڈرن ہسپتال کی اپ گریڈیشن کے کاموں پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا،وزیراعلیٰ نےمین کوریڈوراوراستقبالیہ کاؤنٹرزکا معائنہ ،کام کے معیار کو چیک کیا۔

وزیر اعلیٰ نے کہا ہے کہ بجلی اور ایئرکنڈیشن کی وائرنگ کے کام میں معیار وحفاظتی اقدامات کویقینی بنایا جائے،وائرنگ کے کام کو آئندہ 3روز میں مکمل کیا جائے،مین کوریڈور میں ٹائلز لگانے کے کام کو جلد مکمل کرنے کی ہدایت کردی ۔مین کوریڈورمیں تیز رفتاری سے کام پر سیکرٹری تعمیرات ،سیکرٹری صحت کی کارکردگی کو سراہا،وزیراعلیٰ نے رات کوکام کرنیوالےمزدوروں سےملاقات کی۔

 رات گئے تک محنت سے کام کرنے پر مزدوروں کوشاباش دی گئی،ہسپتال میں جاری اپ گریڈیشن کے کام کو جلد مکمل کرنے کی ہدایات جاری کردی ۔وزیراعلیٰ نے کہا ہے کہ ہسپتالوں میں سہولتوں کی بہتری کا ٹاسک 31جنوری تک مکمل کرینگے،پوری ٹیم دن رات کوشاں ہے