شہرمیں سردی کا راج ، یخ بستہ ہوائیں چلنے سے موسم مزید سرد

شہرمیں سردی کا راج ، یخ بستہ ہوائیں چلنے سے موسم مزید سرد
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(کومل اسلم)شہرمیں سردی کا راج ، یخ بستہ ہوائیں چلنے سے موسم مزید سرد ہو گیا۔
شہر کا موجودہ درجہ حرارت8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ ماہرین کے مطابق سورج اور بادلوں کے درمیان تکرار جاری رہے گی ، شہر میں فضائی آلودگی کی شرح میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی۔

پنجاب سمیت لاہور شہر میں سردی کی شدت بڑھنے لگی  شہر کا موجودہ درجہ حرارت 8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ جبکہ قلات میں پارا منفی 2اور کوئٹہ میں منفی ایک تک گرگیا۔

 محکمہ موسمیات کے مطابق  شہر میں شدید دھند ،حد نگاہ میں نمایاں کمی ،سرد ہوائیں چلنے سے سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا ،آئندہ ہفتے دھند میں مزید شدت آئے گی،شہر کا موجودہ درجہ حرارت 5ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ جبکہ  ہوا میں نمی کا تناسب 100فیصد ریکارڈ کیاگیا، ماہرین کا کہنا ہے کہ  آئندہ 24گھنٹوں کے دوران بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔

 ائیرکوالٹی انڈیکس  کے مطابق شہر میں فضائی آلودگی کی شرح 163ریکارڈ کی گئی ، جسکے بعد لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں 10 ویں نمبر پر آگیا۔

 ائیرکوالٹی انڈیکس  کے مطابق ڈی ایچ اے فیز8میں فضائی آلودگی کی مجموعی شرح 198 ریکارڈ اور پولو گراؤنڈ کینٹ میں 183،خانہ سلیم فرہنگ میں آلودگی کی شرح 191ریکارڈ کیا گیا۔

 محکمہ موسمیات کی جانب سے آئندہ ہفتے مزید دھند بڑھنے کے امکانات ظاہر کیے گئے ہیں۔ 

 محکمہ موسمیات کا مزید کہنا ہے کہ لاہور سمیت پنجاب اورپشاور میں دھند کا بھی راج  برقرار ہے ، بلوچستان کے کئی علاقوں میں آج بارش اور برفباری کاامکان جبکہ سرد اور خشک موسم کے باعث انفلوائنزا وائرس پھیلنے لگا، ہسپتالوں میں مریض بڑھ گئے،طبی ماہرین نے شہریوں کااحتیاطی تدابیراختیار کرنے کامشورہ دے دیا ۔