بنگلہ دیش میں آج عام انتخابات، اپوزیشن کا بائیکاٹ، تشدد کے واقعات ہو رہے ہیں

Bangladesh election, Bangladesh violence, Hasina Wajid, BNP, Bangladesh National Party, Awami Party, City42, Dahka violence
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: بنگلہ  دیش میں آج عام انتخابات آج ہو رہے ہیں۔  انتخابات سے پہلے اپوزیشن کی بعض جماعتوں کے بائیکاٹ کے باوجود آج بنگلہ دیش کے انتخابات میں بڑے پیمانہ پر ووٹ ڈالے جانے کا قوی امکان ہے اور ان انتخابات کے نتیجہ میں موجودہ وزیراعظم حسینہ واجد کے ایک اور بار یعنی پانچویں مرتبہ وزیراعظم بن جانے کا بھی واضح امکان ہے۔ 

اپوزیشن کی جماعت بنگلہ دیش نیشنل پارٹی اور بعض دیگر اپوزیشن جماعتوں نے عام انتخابات کے بائیکاٹ کا اعلان کرتے ہوئے عوام سے آج ووٹ نہ ڈالنے کی اپیل کی ہے۔ ان جماعتوں نے ملک میں دو روزہ ہڑتال کی بھی کال دیدی ہے۔عام انتخابات کا بائیکاٹ کرنے والی اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے عوام سے ووٹ نہ ڈالنے کی بھی اپیل کی گئی ہے۔

بنگلہ دیش میں الیکشن سے پہلے پُرتشدد واقعات کے دوران دارالحکومت ڈھاکہ میں 5 اسکولوں اور 4 پولنگ بوتھ کو آگ لگا دی گئی جبکہ ایک مسافر ٹرین میں آگ لگنے سے بھی 5 مسافر   جھلس کر مر گئے اور  8 زخمی ہوگئے۔

پولیس نے ٹرین میں آگ لگنے کےواقعے کا ذمہ دار اپوزیشن کے کارکنوں کے ایک گروہ  کو قرار دے کر 7 افراد کو  گرفتار کرلیا۔  اپوزیشن نے پولیس کی جانب سے عائد کردہ الزامات مسترد کردیئے لیکن عام تاثر یہی ہے کہ اپوزیشن کی بنگلہ دیش نیشنل پارٹی کے کارکن انتخابات کا بائیکاٹ کرنے  کی مہم چلانےکے ساتھ تشدد کی کارروائیاں بھی کر رہے ہیں۔ 

اپوزیشن کی بعض جماعتیں انتخابات کے لئے غیر جانبدار نگراں حکومت بنانے اور وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کے استعفیٰ کا مطالبہ کررہی ہیں۔

گزشتہ کچھ ہفتوں کے دوران تشدد اور احتجاج کے دوران  بنگلہ دیش نیشنل پارٹی کی مرکزی قیادت سمیت 11 ہزار افراد گرفتار کیے جاچکے ہیں جبکہ ہزاروں افراد مفرور اور روپوش ہیں۔