ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مونس الہی کا ایف آئی اے کے خلاف تہلکہ خیز بیان

Monas Elahi
کیپشن: Monas Elahi
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : مسلم لیگ (ق) کے رہنما مونس الہی کا کہنا  ہے کہ   ایف آئی اے کو بہتر جانتا ہوں، حال ہی میں کیس بھگتایا ہے۔

 مسلم لیگ (ق) کے رہنما مونس الہٰی کا کہنا ہے کہ میری والدہ، اہلیہ، بھائی اور بھابھی کو نو فلائی لسٹ پر ڈال دیا گیا ہے۔ایک انٹرویو میں گفتگو کرتے ہوئے مونس الہٰی نے کہا کہ لگتا ہے اگلی باری میری اور میرے والد کی ہوگی، یہ سب اس لیے کیا جا رہا ہے تاکہ ہم پی ڈی ایم کا ساتھ دیں۔

انہوں نے کہا کہ ایف آئی اے نے میری اہلیہ، بھائی اور بھابھی کو جو نوٹس بھیجے وہ اس کا جواب دے رہے ہیں، یہ سارے نوٹسز اس کیس میں بھیجے ہیں جنہیں عدالتیں اُڑا چکی ہیں۔مونس الہٰی کا مزید کہناتھا کہ یہ سب تو ایف آئی اے ہی کرتی ہے، مگر ان میں اتنی صلاحیت نہیں کہ خود سے یہ سب کرے، ایف آئی اے کو بہتر جانتا ہوں، حال ہی میں کیس بھگتایا ہے۔