عوام کیلئے بری خبر ،آئل اور گھی کی قیمتوں میں بڑا اضافہ

Oil and Ghee
کیپشن: Oil and Ghee
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 سعید احمد  :ہول سیل مارکیٹ میں کوکنگ آئل، گھی، نمک اور گرم مصالحے کی قیمتوں میں اضافہ، درجہ اول اور سوم کے گھی و آئل کی قیمتوں میں اضافہ کردیا گیا، درجہ اول کے کوکنگ آئل کی قیمت میں 26 روپے فی لیٹر جبکہ درجہ سوم گھی کی قیمت میں 31 روپے فی کلو اضافہ، تفصیلات جانتے ہیں سعید احمد کی اس رپورٹ میں۔

ہول سیل مارکیٹ میں گھی، آئل کی قیمتوں نے تیزی رحجان، ہول سیل مارکیٹ میں کوکنگ آئل، گھی اور نمک کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ ہو گیا، درجہ اول اور سوم کے گھی و آئل کی قیمتوں میں اضافہ کردیا گیا، درجہ اول کے کوکنگ آئل کی قیمت میں 26 روپے فی لیٹر اضافہ ہوا، 2520 والا پانچ لیٹر کا پیک کی قیمت میں 130 روپے اضافہ، 2650 روپے کا ہو گیا۔

جبکہ ہول سیل مارکیٹ میں درجہ سوم گھی کی قیمت میں 31 روپے فی کلو اضافہ ہوا، درجہ سوم کے 16کلو کے کنستر میں مجموعی طور پر 500 روپے اضافے کے بعد 6500 کا ہو گیا۔نمک کی قیمت میں بھی اضافہ، 800گرام پیکٹ کی قیمت میں 10 روپے کا اضافہ۔800گرام نمک کا پیکٹ 50 روپے سے بڑھ کر 60 روپے کا ہو گیا۔ جبکہ 45گرام مصالحے کا پیکٹ بیس روپے اضافے سے 100 روہے کا ہوگیا۔

کریانہ مرچنٹ ایسوسی ایشن کے صدر حافظ عارف کا کہنا ہے کہ ہول سیل مارکیٹ میں گھی اور آئل میں تیزی کا رحجان ہے، جسکہ اسی وجہ سے آئل کمپنیوں کی جانب سے سپلائی میں کمی کردی گئی، یہی سلسلہ جاری رہا تو کوکنگ آئل کی قیمت میں مزید اضافے کا خدشہ ہے، حکومت سے مطالبہ ہے کہ وہ مصنووی قلت پیدا کرنے والوں کے خلاف کاروائی کرے۔