فیس بُک پیج کو ویری فائی کرانےکے اہم اصول

facebook
کیپشن: facebook
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : فیس بُک پیج کو ویری فائی کرانے کے لئے ضروری ہے کہ اس کے لئے چند رہنما اصولوں کو مد نظر رکھا جائے۔

آج کا دور سوشل میڈیا کا ہے اور فیس بک کو عوامی سطح پر سب سے زیادہ پزیرائی حاصل ہے۔ فیس بک کا ہر صارف چاہتا ہے کہ اس کے اکاؤنٹ کی تصدیق ہو اور اس کے نام کے آگے بلیو ٹک لگا دیا جائے۔اگر آپ بھی ان لوگوں میں سے ایک ہیں تو یہ تحریر آپ کے لیے بہت کارآمد ثابت ہو سکتی ہے کیونکہ بہت سے صارفین اپنے اکاؤنٹ کی تصدیق کی جلدی میں کچھ ایسی غلطیاں کرتے ہیں۔ جس کی وجہ سے ان کے اکاؤنٹ کی تصدیق کی درخواست مسترد ہو جاتی ہے۔

  اگر آپ نہیں چاہتے ہیں کہ فیس بک آپ کی درخواست کو مسترد کردے، تو آپ کو چند نکات پر ضرور عمل کرنا چاہیے۔

بہت سے لوگ اپنی ڈی پی میں کسی دوسرے شخص یا مشہور شخصیت اور کارٹونز وغیرہ کی تصویر لگاتے ہیں اور اگر آپ نے اپنی پروفائل پکچر میں کسی اور کی تصویر لگا رکھی ہے تو اسے ہٹا کر وہاں 

یاد رکھیں ڈی پی میں لگی آپ کی تصویر صاف ہو، یعنی پروفائل پکچر میں ایسی تصویر لگائیں جو اچھی کوالٹی کی ہو اور جس میں آپ کا چہرہ صاف نظر آ رہا ہو۔

اگر آپ نے اپنے فیس بک پروفائل میں فرینڈز کو فرینڈز سیٹ کر رکھا ہے تو آپ کو اسے ہٹا کر پبلک کرنا ہو گا کیونکہ پروفائل فرینڈ سیٹ کر کے صرف آپ کے دوست ہی آپ کی پوسٹ دیکھ سکتے ہیں۔ لیکن پبلک آپشن کو منتخب کرنے کے بعد ہر کوئی ان پوسٹس کو دیکھ سکے گا، لائک اور شیئر کر سکے گا۔

اس کے علاوہ فیس بک پروفائل کو پبلک کرنے سے آپ کے پروفائل پر فالو کا آپشن بھی نظر آئے گا۔

فیس بک پروفائل میں اپنا نام اور تاریخ پیدائش وہیں لکھیں جو تمام سرکاری دستاویزات میں درج ہے۔ اپنا پتہ بھی اصلی لکھیں، اگر آپ نے کوئی دوسرا شہر اور پتہ درج کیا ہے تو اسے درست کریں۔

اگر آپ دوسرے سوشل میڈیا پلیٹ فارم جیسے ٹوئٹر، انسٹاگرام اور ٹیلی گرام وغیرہ استعمال کرتے ہیں، تو آپ ان کا لنک بھی پیج پر ضرور شامل کریں۔

آپ کے دوستوں نے آپ کو غیر مہذبانہ پوسٹس میں ٹیگ کیا ہے اور وہ پوسٹس آپ کی ٹائم لائن پر نظر آ رہی ہے تو وہ تمام پوسٹس اپنی ٹائم لائن سے ہٹا دیں۔