ویب ڈیسک:پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اسد عمر نے کہا ہے کہ پرویز الہٰی نے ابھی تک ایسا نہیں کہا کہ وہ اسمبلی تحلیل نہیں کریں گے، امید ہے پرویز الہٰی مشکلات پیدا نہیں کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ پارٹی کے دو تین ارکان ہیں جن پر پارٹی کو شبہات ہیں، لیکن باضابطہ طور پر ابھی کوئی ایک بھی رکن چھوڑکر نہیں گیا۔ اسد عمر نے یہ بھی تسلیم کیا کہ اسمبلی تحلیل کرنے پر پارٹی میں اختلاف رائے موجود تھا، لیکن جب فیصلہ ہو گیا تو سب اس پر کھڑے ہو گئے۔