ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مونگ پھلی والے سے ہوشیاری شہری کو مہنگی پڑگئی؛ ویڈیو وائرل

 Another video of the theft came to light
کیپشن: peanut farmer
سورس: Instagram
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(محمد ساجد)چور بزدل ہوتے ہیں جو کہ آپ کو چکمہ دے کر چوری کرتے ہیں اور بعض اوقات ایسے کاموں انجام برا ہوتا ہے،جیسا کہ وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں ہوا جس میں شہری نے مونگ پھلی والے کو چونا لگانا چاہا مگر خود پھنس گیا،سوشل میڈیا پر ایسی متعدد ویڈیوز موجود ہیں جن میں چور کی درگت بنائی گئی۔

تفصیلات کےمطابق سوشل میڈیا پر ایسی ویڈیوزوائرل ہورہی ہیں کہ دیکھنے والے ورطہ حیرت میں مبتلا ہیں، حیران کن ویڈیوز نے صارفین کو سوچنے اور کچھ کہنے پر مجبور کردیا ہے کیونکہ ایسا مواد بھی ملتا ہے جس میں لزرہ خیزواقعات، چوری کی انوکھی واردات دکھائی جاتی ہیں، چوری کی ایک اور ویڈیومنظر عام پر آئی جس میں ایک شہری نے مونگ پھلی والےکو دھوکہ دیا مگر اس کے ساتھ برا ہوگیا، جیسا کہ ایک محاورہ بھی مشہور ہے کہ 'جیسی کرنی ویسی بھرنی'۔

انسٹاگرام پر وائرل ہونے والی 21 سکینڈ کی ویڈیو  کو اب تک 4 لاکھ کے قریب صارفین دیکھ چکے ہیں،  ویڈیو کے کیپشن میں لکھا'حساب برابر ہے'  ۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک شہری سڑک کے قریب ریڑھی لگانے والے سے مونگ پھلی خریدنے کے لئےبیٹھ ہے جب بیچنے والا اس کا آڈر تیار کررہا تھا تو اس آدمی نے چکمہ دیتے ایک ہاتھ سے مونگ پھلی اپنی جیب میں ڈالنا شروع کردیا مگر بیچنے والا اس سے بھی ہوشیار نکلا۔

مونگ پھلی والے اس شہری کی اس حرکت کو دیکھتے لاپرواہی کا مظاہرہ کیا اور شاپر میں مونگ پھلی ڈالنا شروع کی، اچانک مونگی پھلی ڈالتے ریڑھی والے نے شہری کو کہا کہ پیچھے دیکھو کیا ہورہا ہے جس نے اس نے پیچھے دیکھا، وقت ضائع کرتے اس نے شاپر میں ڈالتے مونگی پھلی واپس ریڑھی پر رکھ دی پر چالاکی دکھانے والا بے خبررہا۔

ویڈیو وائرل ہونے پر صارفین کے جانب سے دلچسپ تبصرے کئے گئے، ایک لکھا کہ' جیسی کرنی ویسی بھرنی'۔ 

M .SAJID .KHAN

Content Writer