سروسز ہسپتال ایک بار پھر میدان جنگ بن گیا

Service Hospital Fight, police reached at the spot
کیپشن: Service Hospital Fight
سورس: city42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عظمت اعوان)سروسز ہسپتال کی ایمرجنسی میدان جنگ بن گئی،مریض کی وفات پر لواحقین نے ہسپتال کی ای سی جی مشین توڑ دی اور ایمرجنسی کا گیٹ بھی توڑ دیا۔

تفصیلات کےمطابق لاہور سروسز ہسپتال کی ایمرجنسی میدان جنگ بن گئی،مریض کی وفات پر لواحقین نے ہسپتال کی ای سی جی مشین اور ایمرجنسی کا گیٹ بھی توڑ دیا،لواحقین کے شور شرابا پر ہسپتال کے گارڈز غائب ہوگئے بعد ازاں پولیس ہسپتال پہنچی۔

لواحقین کی جانب سے کہا گیا کہ ہمارا مریض ٹھیک تھا، ڈاکٹر کی غفلت سے جاں بحق ہوا ۔ ڈاکٹرز کی جانب سے کہا گیا کہ مریض تشویشناک حالت میں لایا گیا ،مریض کا بہتر علاج ہورہا تھا مگر دماغ کی بیماری کی شدت کی وجہ سے جانبر نہ ہوسکا۔مریض کی وفات کے بعد لواحقین نے ایمرجنسی کی ای سی مشین کو توڑ دیا ، اس کے ساتھ ایمرجنسی کے مین گیٹ کو بھی توڑ دیا گیا۔

واضح رہے کہ سروسز ہسپتال میں ہونے والا واقعہ پہلا نہیں اس سے قبل بھی ایسے واقعات پیش آچکے ہیں، گزشتہ سال نومبرمیں سروسز ہسپتال میں ڈاکٹر اور لواحقین کے جھگڑے اور مارپیٹ کے بعد ایمرجنسی میں علاج معالجہ متاثر ہوا تھا۔ مریض کی اٹینڈنٹ خاتون کے ساتھ بدتمیزی پر جھگڑا ہوا تھا۔

جون میں ایک ایسا ہی واقعہ سامنےآیاتھا ، نیورو سرجری وارڈ میں  زیرعلاج وقار نامی مریض کی ہلاکت کے بعد سروسز ہسپتال میدان جنگ بن گیا تھا۔متوفی کے لواحقین نے ڈاکٹرز اور ملازمین کو تشدد کا نشانہ بنایاجس کے بعد ڈاکٹرز نے جیل روڈ بند کر کے واقعہ کا مقدمہ درج ہونے تک  احتجاج کیاتھا ۔

 ڈاکٹر سعید،ڈاکٹر محمد جعفر کاکہنا تھاکہ مریض کے لواحقین نےپولیس کی موجودگی میں تشددکانشانہ بنایا،خاتون ڈاکٹر اور نرس کیساتھ بھی بدتمیزی کی گئی تھی۔

صدرینگ ڈاکٹرزسروسز ہسپتال ڈاکٹر عمران نواب کا کہناتھا ایم ایس اورڈی ایم ایس نہیں آئےاور ایس ایچ او شادمان موقع پر موجود تھے پھر بھی ڈاکٹرز کو نہیں بچایا گیا۔ واقعہ پر نہ پہنچنے پر سروسز ہسپتال کا عملہ اعلیٰ حکام پر شدید برہم ہوا تھا۔
 

M .SAJID .KHAN

Content Writer