عرفان ملک: شہر میں موسلا دھار بارش کے باعث مختلف شاہراہوں پر بارش کا پانی جمع ہونے سے ٹریفک سست روی کا شکار جبکہ بارش کے دوران حادثات سے محفوظ ر ہنے کے لئے سیف سٹیز نے آگاہی ویڈیو جاری کردی ہے۔
لاہور سمیت پنجاب بھر میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ صبح سویرے ٹاؤن شپ،فیصل ٹائون،ماڈل ٹاؤن، فیروز پور روڈ، سبزہ زار، کلمہ چوک، چونگی امر سدھو، والٹن،سمن آباد، اچھرہ،گلشن راوی میں بارش ہوئی جبکہ یتیم خانہ چوک،گلبرگ،مسلم ٹاؤن، وحدت روڈ، اقبال ٹاؤن، اسلام پورہ، مغل پورہ، وحدت کالونی، چوہنگ، چائینہ سکیم، شمالی لاہور سمیت مختلف علاقوں میں کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش ہوئی ہے۔
صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے سیف سٹیز نے آگاہی ویڈیو شیئر کی ہے، بارش کے دوران سی سی ٹی وی ویڈیوز میں خوفناک حادثات کو دیکھا جاسکتا ہے۔ تیز رفتاری اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر حادثات میں موٹرسائیکل سوار شدید زخمی ہوگیا۔
بارش کے دوران ٹریفک حادثات سے بچاؤ کی مہم
— PSCA (@PSCAsafecities) January 7, 2022
سیف سٹیز اتھارٹی نے دورانِ بارش ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کی صورت میں حادثات کی ویڈیوز جاری کر دیں. شہری بارش میں احتیاطی تدابیر اپناتے ہوئے ٹریفک قوانین پر عمل درآمد یقینی بنائیں pic.twitter.com/CP3NGDLULp
بارش کے دوران موٹرسائیکل بروقت بریک نہ لگنے کی وجہ سے حادثات زیادہ ہورہے ہیں۔ سیف سٹیز نے شہریوں کو بارش کے دوران احتیاط سے ڈرائیونگ کرنے کی درخواست کردی۔
بارش کے دوران زرا سے لاپرواہی اپ کی جان لے سکتی ہے pic.twitter.com/KBhQhGsEtk
— Irfan Malik (@irfanmalikC42) January 7, 2022