مزید کتنے روز بارش ہوگی؟ایم ڈی واسا نے بتا دیا

Lahore
کیپشن: Rain
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(درنایاب)ایم ڈی واسا سید زاہد عزیز کا کنٹرول روم میں بارش کی صورتحال کا جائزہ، شہر میں نکاسی آب کی کارروائیوں کو بھی مانیٹر کیا۔

 تفصیلات کے مطابق ایم ڈی واسا سید زاہد عزیز نے واسا ہیڈ آفس گلبرگ کنٹرول روم میں بارشی صورتحال کا آن لائن جائزہ لیا۔ کنٹرول روم میں سیف سٹی کیمروں کی مدد سے بھی پانی کے جمع ہونے کا جائزہ لیا جارہا ہے، ایم ڈی واسا نے مختلف مقامات پر بارش کا ریکارڈ جمع کرنے کا بھی جائزہ لیا۔

سید زاہد عزیز نے کہا کہ بارش کا ہیوی سپیل اختتام پذیر ہوچکا ہے، دو روز تک معمول کی بارش ہوگی۔ ان کا کہنا تھا کہ شہر میں نکاسی آب کے لئے کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہیں ہے، شہر بھر میں نکاسی آب کی کارروائیاں جاری ہیں،موجودہ بارشیں موسم اور ماحول کے لئے رحمت کا باعث ہیں۔

 واضح رہے کہ شہر اور گردونواح میں  وقفے  وقفے سے بارش کاسلسلہ جاری ،شہر میں سب سے زیادہ بارش لکشمی چوک12ملی میٹرریکارڈ  کی گئی  جس سےلاہور کی فضائی آلودگی کی شرح میں  بھی کمی آگئی۔

 لاہور سمیت پنجاب کے دیگر شہروں میں بھی وقفے وقفے سے  بارش کا سلسلہ جاری ہے  ۔واساہیڈ آفس گلبرگ 11،فرخ آباد6.5ملی میٹر، جوہرٹاؤن،پانی والا تالاب7،چوک ناخدا6 ملی میٹر، اقبال ٹاؤن3،سمن آباد،اپرمال2،مغلپورہ 3ملی میٹربارش ریکارڈ کی گئی ۔