حرام شراب سے ریکارڈ حلال آمدن

Heavy earning from Alcohol
کیپشن: Alcohol
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی رامے: پنجاب میں شراب سے حاصل ہونے والی آمدن میں پچھلے سال کی نسبت 10 فیصد اضافہ، پنجاب حکومت کو پہلے 6 ماہ کے دوران شراب کی فروخت پر عائد ڈیوٹی اور لائسنس کے اجراء سے 67 کروڑ روپے کی آمدن ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب میں شراب سے حاصل ہونے والی آمدن میں 10 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ پنجاب حکومت نے پہلے 6 ماہ شراب کی فروخت پر 67 کروڑ روپے کی آمدن حاصل کی جبکہ شراب کی فروخت پر ٹیکسز اور لائسنس کے اجراء پر آمدن میں اضافہ ہوا۔ شراب کی فروخت پر لائسنس کے اجراء پر  42 کروڑ روپے کی آمدن ہوئی ہے۔

غیر ملکی شراب کی فروخت پر ڈیوٹی کی مد 20 کروڑ روپے کی آمدن ہوئی، پاکستان میں بننے والی لوکل شراب پر 6 کروڑ 14 لاکھ روپے کی آمدن ہوئی۔ پنجاب میں شراب کی فروخت میں زرائع آمدن کی شرح پچھلے مالی سال کی نسبت 10 فیصد زیادہ ہے۔