’’پاکستان معاشی لحاظ سے جنوبی ایشیا میں بہترین کارکردگی کا حامل ملک ہے ‘‘

’’پاکستان معاشی لحاظ سے جنوبی ایشیا میں بہترین کارکردگی کا حامل ملک ہے ‘‘
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سینئر صوبائی وزیر خوراک عبدالعیم خان  نے ملکی معشیت کے حوالے سے ٹویٹ کیا ہے جس میں انہوں نے کہ ہے ہیں گزشتہ سال نومبر اور دسمبر میں پاکستان کی برآمدات میں 18.3 فیصد اضافہ ہوا۔ 

 سینئر صوبائی وزیر خوراک عبدالعیم خان کا سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ملکی معشیت کے حوالے سے ٹویٹ کیا ہے جس میں ان کا کہنا تھا کہ پاکستان معاشی لحاظ سے جنوبی ایشیا میں بہترین کارکردگی کا حامل ملک ہے، ہمسایہ ممالک کے مقابلے میں پاکستان کی برآمدات میں اضافی سامنے آ رہا ہے۔

 

سینئر صوبائی وزیر خوراک عبدالعیم خان کا مزید کہنا تھا کہ  بھارت اور بنگلہ دیش کی ایکسپورٹ 6 فیصد کم جبکہ پاکستان کی 7.2 فیصد بڑھی ہیں، گزشتہ سال نومبر اور دسمبر میں پاکستان کی برآمدات میں 18.3 فیصد اضافہ ہوا، وزیر اعظم عمران خان کے بروقت اقدامات سے ملکی معیشت مستحکم ہوئی

 سینئر صوبائی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ تمام تر مشکلات کے باوجود معیشت بہتری کی طرف گامزن ہے یہ رفتار جاری رہی تو پاکستان خطے میں نمایاں ترقی کرتا رہے گا۔

       

Shazia Bashir

Content Writer