طلبا کیلئے بڑی خبر، امتحانات کا شیڈول جاری

طلبا کیلئے بڑی خبر، امتحانات کا شیڈول جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی 42) یو ای ٹی نے بھی کلاسوں اور امتحانات کا شیڈول جاری کردیا۔

تفصیلات کے مطابق یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی میں طلبہ کے امتحانات روایتی طریقے سے لیے جائیں گے،  طلبہ کی آن لائن کلاسز م آغاز 11 جنوری سے ہوگا۔ میڈ ٹرم امتحانات دو فروری سے ہوں گے جو  نو فروری تک جاری رہیں گے۔  طلبہ کے پریکٹیکل کا آغاز 10 فروری سے ہوگا۔

یو ای ٹی انتظامیہ نے تمام ٹیچنگ اور نان ٹیچنگ سٹاف کو 11 جنوری سے ڈیوٹی پر بھی طلب کرلیا  ہے، علاوہ ازیں تمام شعبہ جات کے صدور کورونا ایس او پیز کو یقینی بنائیں گے ۔ 

دوسری جانب پنجاب یونیورسٹی کی جانب سے بی اے، بی ایس سی اور ایسوسی ایٹ ڈگری پارٹ ون کی جاری ڈیٹ شیٹ کے مطابق امتحانات کا آغاز 4 فروری سے ہوگا۔ پہلے روز بنگالی، ٹرکش، اپلائیڈ سائیکالوجی سمیت پانچ مضامین کے امتحانات ہوں گے۔ آخری روز عربی، فرنچ فارسی کے پرچے ہونگےجو  18 فروری تک جاری رہیں گے۔ کورونا کی وجہ سے امتحانات کو ملتوی کیا گیا تھا۔

Malik Sultan Awan

Content Writer