ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستان کا فتح ون میزائل کا کامیاب تجربہ

پاکستان کا فتح ون میزائل کا کامیاب تجربہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی 42) پاکستان نے فتح ون گائیڈڈ ملٹی لانچ راکٹ سسٹم کا کامیاب تجربہ کرلیا، ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہناہے راکٹ سسٹم پاکستان میں ہی تیار کیا گیا ۔ راکٹ 140 کلومیٹر تک وار ہیڈ لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق  گائیڈڈ ملٹی لانچ راکٹ سسٹم کا حامل فتح ون میزائل پاکستان نے مکمل طور پر خود تیار کیا،  فتح ون میزائل 140 کلومیٹر کے ہدف تک روایتی ہتھیار لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ 

صدر مملکت، وزیر اعظم، چئیرمین جوائنٹ چیف آف اسٹاف کمیٹی اور آرمی چیف نے کامیاب تجربے پر سائنسدانوں اور جوانوں کو مبارکباد  دی ہے۔ فتح ون ملٹی لانچ راکٹ ویپن سسٹم سے پاک فوج کی دشمن کے ٹھکانوں کو دور تک نشانہ بنانے کی صلاحیت میں مزید اضافہ ہوا ہے۔

Malik Sultan Awan

Content Writer