کورونا وائرس نے ایک اور رکن اسمبلی کی جان لے لی

کورونا وائرس نے ایک اور رکن اسمبلی کی جان لے لی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

قذافی بٹ :کورونا وباء خطرناک حد تک موت کا باعث بننے لگی، وائرس سے پنجاب اسمبلی کی ایک اور رکن جاں بحق، پنجاب اسمبلی میں کورونا سے جاں بحق ہونے والے اراکین کی تعداد دو ہوگئی۔


پنجاب اسمبلی میں خواتین کی مخصوص نشستوں پر راولپنڈی سے منتخب ن لیگ کی رکن منیرہ یامین کورونا سے جاں بحق ہوگئیں، منیرہ یامین ایک ماہ پہلے کورونا وائرس کا شکار ہوئیں، کئی روز تک ہسپتال میں بیماری سے لڑتی رہیں مگر جانبر نہ ہوسکیں، منیرہ یامین حالت تشویشناک ہونے پر وینٹی لیٹر پر تھیں، اس سے پہلے گوجرانوالہ سے تعلق رکھنے والی پی ٹی آئی کی رکن اسمبلی بھی کورونا سے جاں بحق ہوچکی ہیں۔

سٹی 42 : کورونا وائرس مزید 50 جانیں نگل گیا ۔24 گھنٹوں میں 2 ہزار 482 نئے مریض بھی سامنے آگئے ہیں جس کے بعد ملک بھر میں کرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 4 لاکھ 95 ہزار 75  تک پہنچ چکی ہے۔

  

 یاد رہے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے اعدادو شمار کے مطابق ملک بھر میں اب تک 69 لاکھ 64 ہزار 337 کورونا ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 40 ہزار 509 کورونا ٹیسٹ کئے گئے  جن میں سے  2 ہزار 482 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ایک دن میں کرونا وائرس سے مزید 50 افراد جاں بحق ہوئے۔ اب تک مجموعی طور پر 10 ہزار 511 اموات ہوئیں۔

 سرکاری پورٹل کے مطابق ملک بھر میں کرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 4 لاکھ 95 ہزار 75 ہوگئی۔ سندھ میں سب سے زیادہ 2 لاکھ 21 ہزار 734، پنجاب  میں ایک لاکھ 42 ہزار 835 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔خیبرپختونخوا 60 ہزار 229، بلوچستان میں 18 ہزار 300 افراد کورونا سے متاثر ہوئے۔‏اسلام آباد 38 ہزار 687، گلگت بلتستان میں 4 ہزار 874  اور آزاد کشمیر میں کورونا مریضوں کی تعداد 8 ہزار 416  افراد کورونا وائرس میں مبتلا ہوچکے ہیں۔

 این سی او سی کے مطابق ملک میں فعال کیسز کی تعداد 34 ہزار 49 ہے جبکہ ملک کے مختلف شہروں میں 315 مریض وینٹی لیٹر پر ہیں۔اسی طرح صحتیاب ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 4 لاکھ 50 ہزار 515 ہ تک پہنچ چکی ہے۔

Azhar Thiraj

Senior Content Writer