کلینکس ڈی سیل کرنے کی استدعا مسترد

 کلینکس ڈی سیل کرنے کی استدعا مسترد
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ملک اشرف) لاہور ہائیکورٹ میں پنجاب ہیلتھ کئیر کمیشن کی جانب سے کلینکس سیل کرنے کے خلاف درخواست پر سماعت، عدالت نے کلینکس ڈی سیل کرنے کی استدعا مسترد کردی، عدالت نے چیف آپریٹنگ آفیسر پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کو زیر التوا درخواستوں پر قانون کے مطابق فیصلہ کرنے کا حکم دے دیا۔

لاہور ہائیکورٹ کے جج جسٹس مزمل اختر شبیر نے محمد پرویز زیدی سمیت دیگر کی درخواستوں پر سماعت کی، درخواست گزاروں کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ کاروبار کرنا ہر شہری کا بنیادی حق ہے، قانونی تقاضوں کے مطابق کلینکس بنا رکھے ہیں، اتائیوں کے زمرے میں نہیں آتے، اس کے باوجود ڈائریکٹر ہیلتھ کئیر کمیشن نے کلینکس سیل کر دیئے، کلینکس سیل کرنے کے خلاف چیف آپریٹرنگ آفیسر پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کو درخواستیں دیں مگر داد رسی نہیں ہوئی، لاہور ہائیکورٹ اس سے قبل ایک اور کیس میں کلینکس ڈی سیل کرنے کا حکم دے چکی ہے۔

 درخواست گزاروں کی جانب سے استدعا کی گئی کہ عدالت چیف آپریٹنگ آفیسر پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کو زیرالتوا درخواستوں پر فیصلہ کرنے اور کلینکس ڈی سیل کرنے کا حکم دے۔

 جسٹس مزمل اختر شبیر نے وکیل کا موقف سننے کے بعد حکم دیا کہ چیف آپریٹنگ آفیسر ہیلتھ کیئر کمیشن زیرالتوا درخواستوں پر قانون کے مطابق حکم جاری کریں، عدالت نے درخواست گزاروں کو چودہ جنوری کو ہیلتھ کیئر کمیشن کے پاس پیش ہونے کا حکم دیتے ہوئے درخواستیں نمٹا دیں۔

Sughra Afzal

Content Writer