( علی ساہی ) لاہور سمیت صوبہ بھر کے 21 ہزار ملازمین کے لیے بری خبر، مختلف محکموں میں کام کرنے والے 21 ہزار ملازمین کی اپ گریڈیشن رک گئی، مالی بحران کے باعث پنجاب حکومت نے ملازمین کی اپ گریڈیشن کی منظوری نہ دی۔
پنجاب میں ملازمین کا دیرینہ مطالبہ تھا کہ ان کی مختلف پوسٹوں کو اپ گریڈ کیا جائے جس پر سابق دور حکومت میں متعدد پوسٹوں کی اپ گریڈیشن منظور کرلی گئی، لیکن اب پنجاب حکومت نے ملازمین کی اپ گریڈیشن کا معاملہ ایک بار پھر سے موخر کردیا ہے۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ ایڈیشنل چیف سیکرٹری پنجاب کی سربراہی میں بنائی گئی کمیٹی نے اپنی سفارشات کابینہ کو پیش کیں جن میں لائبریری، فوٹو گرافی، ڈارک روم، لیبارٹری، اسٹور، ٹیکنکل اور دیگر پوسٹوں سمیت مذہبی پوسٹیں شامل ہیں۔
محکمہ خزانہ کا کہنا ہے کہ مذکورہ پوسٹوں کی اپ گریڈیشن کے لیے آئندہ چند روز منظوری دے دی جائے گی۔