( حافظ شہباز علی ) سینٹرل کنٹریکٹ میں شامل کھلاڑیوں کے فٹنس ٹیسٹ کا سسلسلہ دوسرے روز بھی جاری رہا، سابق کپتان سرفراز احمد کےفٹنس لیول میں نمایاں بہتری آئی ہے۔
کس میں کتنا ہے دم، قومی کرکٹرز نے نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں اپنی فٹنس کی آزمائش کرائی، دو روز تک نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں ہونے والے فٹنس ٹیسٹ میں سیںنٹرل کنٹریکٹ میں شامل 10 کھلاڑیوں کے ٹیسٹ ہوئے۔ قومی کرکٹ ٹیم کے اسٹرینتھ اینڈ کنڈیشنگ کوچ یاسر ملک نے فٹنس ٹیسٹ کی نگرانی کی۔
سٹار کرکٹرز کا فٹنس ٹیسٹ پانچ حصوں میں تقسیم کیا گیا، ذرائع کے مطابق سری لنکا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے بعد ٹیم کی قیادت سے محروم ہونے والے سابق کپتان سرفراز احمد کے فٹنس لیول میں نمایاں بہتری آئی ہے۔ حال ہی میں سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے اوپنر عابد علی کے فٹنس لیول میں بھی بہتری آئی ہے۔
ذرائع کے مطابق شان مسعود اور قومی ٹی ٹوئنٹی کپتان بابراعظم کی فٹنس کا معیار بہترین ہے جبکہ یاسر شاہ اور عماد وسیم کے فٹنس لیول کا جائزہ لیا جارہا ہے۔ ٹیسٹ کپتان اظہرعلی، اسد شفیق، محمد رضوان اورعثمان شنواری کے فٹنس ٹیسٹ بعد میں ہوں گےجبکہ بنگلہ دیش پریمیئرلیگ کھیلنےوالے وہاب ریاض،محمد عامر اور شاداب خان کےفزیکل فٹنس ٹیسٹ 20 اور21 جنوری کوہوں گے۔ فٹنس مسائل کا شکار فاسٹ باولرحسن علی اوراوپنر فخرزمان کےفٹنس ٹیسٹ پی سی بی میڈیکل پینل کی کلیئرنس کےبعد کیےجائیں گے۔
فٹنس ٹیسٹ میں کھلاڑیوں کےفیٹ اینالسز،اسٹرینتھ،اینڈیورنس،اسپیڈ اینڈیورنس اورکراس فٹ کا جائزہ لیا گیا، فٹنس کا مطلوبہ معیار حاصل نہ کرنےوالے کھلاڑیوں پران کےمعاہدے کی رقم کا 15 فی صد جرمانہ کیا جائےگا۔
Pakistan team fitness test underway at the NCA, Lahore. pic.twitter.com/99LcGns1kW
— PCB Media (@TheRealPCBMedia) January 6, 2020