( شہزاد خان ) شہر کے صرافہ بازاروں اور مارکیٹوں میں منگل کے روز سونے کی قیمتوں میں کمی کا رجحان دیکھا گیا۔ سونے کی فی تولہ قیمت میں ایک ہزار دوسو پچاس روپے کی کمی ہوئی۔ خواتین صارفین نے سونے کی قیمتوں میں کمی پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔
سوموار کے روز سونے کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ہوا تاہم منگل کے روز سونا ایک ہزار دو سو پچاس روپے سستا ہوگیا۔ ایک ہزار دوسو پچاس روپے کمی کے بعد خالص چوبیس قیراط فی تولہ سونے کی قیمت بانوے ہزار دو سو روپے رہی جبکہ بائیس قیراط فی تولہ سونا چوراسی ہزار پانچ سو سولہ روپے رہی۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت چوراسی ہزار پانچ سو سولہ ڈالر رہی۔ اگرچہ سونے کی قیمتوں ایک ہزار دوسو پچاس روپے کی کمی ہوئی مگر یہ کمی بھی صرافہ بازاروں کی رونقین بحال نہ کرسکی۔ صدر لاہور ڈویژن صرافہ ایسوسی ایشن حاجی محمد افضل نے کہا کہ سونے کی قیمتیں ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر ہونے کے باعث بازار ویران ہوگے ہیں۔
شہریوں کی قوت خرید میں کمی اور سونے کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے نے صرافہ مارکیٹوں اور بازاروں کی رونق کو مانند کرکے رکھ دیا ہے۔