ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

محکمہ صحت کی غفلت، کینسر کے مریضوں کی زندگیاں داؤ پر لگ گئیں

محکمہ صحت کی غفلت، کینسر کے مریضوں کی زندگیاں داؤ پر لگ گئیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(قیصر کھوکھر) محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر کی غفلت اور نااہلی کی وجہ سے کینسر کے مریض رُل گئے، مفت ادویات کی فراہمی یقینی نہ بنائی جا سکی۔

محکمہ سپیشلائزڈہیلتھ کیئر کا کہنا ہے کہ انہوں نے کینسرکے مریضوں کومفت ادویات کی فراہمی کیلئے سمری وزیراعلیٰ کو ارسال کر رکھی ہے یہ سمری محکمہ خزانہ اورایوان وزیراعلیٰ کے درمیان فٹبال بن کر رہ گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق سمری منظور نہ ہونے اورمریضوں کو مفت ادویات نہ ملنے سے ہزاروں مریض موت و زندگی کی کشمکش میں مبتلا ہیں لیکن پنجاب کی بیوروکریسی ٹس سے مس نہیں ہورہی۔

محکمہ خزانہ کا کہنا ہے کہ انہوں نے سمری چیف سیکرٹری آفس بھیج دی ہے لیکن محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر نے ابھی تک کینسر کے مریضوں کو مفت ادویات کی فراہمی شروع نہیں کی۔

سپیشل سیکرٹری محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر سلوت سعید کا کہنا ہے کہ سمری منظور ہوتے ہی اگلے دو تین روز میں ادویات کی فراہمی شروع کر دی جائے گی۔

Sughra Afzal

Content Writer