(شاہد ندیم سپرا) بجلی کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کی وجہ سے صارفین سولر سسٹم پر منتقل ہونے لگے، نیپرا نے لیسکو کے صارفین کو22 ہزار کلو واٹ بجلی بنانے کے لائسنس جاری کر دیئے۔
بجلی کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کی وجہ سے صارفین کا سولر سسٹم کی طرف رجحان بڑھ گیا، نیپرا نے صارفین کو22 ہزار کلو واٹ بجلی بنانے کے لائسنس جاری کر دیئے ہیں، صارفین نے سولر سسٹم سے بجلی بنا کر لیسکو کو فروخت شروع کردی، لیسکو کے ایک ہزار سے زائد صارفین نے سولر سسٹم سے بجلی کی پیداوارشروع کردی ہے، سولر سسٹم کے ذریعے 22 ہزار کلو واٹ بجلی سسٹم میں شامل کرلی گئی ہے۔
سولر سسٹم پر بجلی کی پیداوارمیں اضافے کی وجہ سے ترسیلی نظام پرلوڈ کم ہو گیا، لیسکو کو مجموعی طور پر 1200 صارفین نے بجلی کی پیداوار کا لائسنس لینے کی درخواستیں جمع کرا رکھی ہیں، جس پر کمپنی نے دستاویزات مکمل کر کے بجلی کی جنریشن کا لائسنس دینے کے لئے نیپرا کو بھجوا دی ہیں، نیپرا کی منظوری کے بعد صارفین کو بجلی کی پیداوار کی اجازت مل جائیگی۔