پنجاب کا بینہ کا اجلاس آج، 19 نکاتی ایجنڈا جاری

پنجاب کا بینہ کا اجلاس آج، 19 نکاتی ایجنڈا جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(قیصر کھوکھر، قذافی بٹ) وزیر اعلیٰ پنجاب نے آج دن 12 بجے پنجاب کابینہ کا اجلاس طلب کرلیا، کابینہ کا اجلاس ایوان وزیر اعلیٰ 8 کلب روڈ پر ہوگا۔

ذرائع کے مطابق صوبائی کابینہ اجلاس کی صدارت وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کریں گے، اجلاس میں تمام صوبائی وزراء، مشیران ،اورسپیشل اسسٹنٹس شریک ہوں گے، اجلاس کا19  نکاتی ایجنڈاجاری کر دیا گیا ہے، آئی جی پنجاب کابینہ کو صوبے میں امن وامان کی صورتحال پر بریفنگ دیں گے، پنجاب کابینہ " پٹرولیم ایکسپلوریشن اینڈ پروڈکشن ریگولیٹری اتھارٹی"بنا نے کی ڈرافٹ سمری منظور کرے گی۔

حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ اوگرا آرڈینینس،ویمن ہاسٹل اتھارٹی کا قیام اور صدر بینک آف پنجاب کی تعیناتی بھی ایجنڈے میں شامل ہیں، کابینہ کرول گھاٹی شاہدرہ میں درخت لگانے کے حوالے سے ایم او یو سائن کرنےکی منظوری بھی دے گی، لوکل گورنمنٹ سروس رولز 2018 میں ترمیم اور پنجاب کابینہ ہائیر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے کالجز میں ای روزگار سنٹرز کے قیام کی منظوری بھی دیگی۔

Sughra Afzal

Content Writer