’’منشیات کی روک تھام کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کرنا ضروری ہے‘‘

’’منشیات کی روک تھام کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کرنا ضروری ہے‘‘
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(زاہد چوہدری) منشیات کے استعمال کی روک تھام اور نشے کے عادی افراد کی بحالی کیلئے سرکاری ہسپتالوں میں سہولتوں کی فراہمی کا جائزہ لینے کیلئے وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کی زیر صدارت اجلاس، طبی درسگاہوں کے نمائندے، ماہرین صحت اور نارکوٹکس کنٹرول کے افسران شریک ہوئے۔

 تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کی زیرصدارت منشیات کے استعمال کی روک تھام اور نشے کے عادی افراد کی بحالی کے لیے اقدامات کا جائزہ لینے کے لیے منعقدہ اجلاس میں مختلف یونیورسٹیوں کے نمائندوں، ماہرین صحت اور نارکوٹکس کنٹرول کے افسران نے شرکت کی۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر صحت کا کہنا تھا کہ نوجوان نسل میں منشیات کا بڑھتا ہوا استعمال ناسور بن چکا ہے جس کے لیے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات وقت کی اہم ضرورت ہیں۔ انہوں نے کہا کہ منشیات کے استعمال کی روک تھام کے ذمہ دار اداروں کی معاونت سے ٹاسک فورس تشکیل دی جائے گی تاکہ نشے کی لعنت سے معاشرے کو محفوظ بنایا جاسکے۔

ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ تعلیمی اداروں میں منشیات کا استعمال ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا،معاشرے کو اس لعنت سے پاک کرنے کے لیے حکومت تمام تر وسائل بروئے کار لائے گی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ انسداد منشیات کے ساتھ نشے کے عادی افراد کی بحالی بھی ضروری ہے جس کے لیے سرکاری ہسپتالوں میں بیڈز مخصوص کیے جائیں گے۔