(زین مدنی) لالی وڈ انڈسٹری کی کامیڈی اور رومانٹک فلم ’’ جیک پاٹ‘‘ کو 11 جنوری کو شہر کے سینما گھروں میں دوبارہ نمائش کے لئے پیش کیا جارہا ہے، فلم کی کاسٹ میں اداکار نور حسن، صنم چوہدری، جاوید شیخ، ساجن عباس سمیت دیگر فنکار شامل ہیں۔
تفصیلات کے مطابق فلمساز خرم ریاض اور ہدایت کار شعیب خان کی کامیڈی فلم ’’ جیک پاٹ‘‘ کو 11 جنوری کو دوبارہ ریلیز کیا جارہا ہے جس کی کاسٹ میں نور حسن، صنم چوہدری، جاوید شیخ، ثناء، ساجن عباس، عدنان شاہ سمیت دیگر فنکار شامل ہیں۔
فلم کی کہانی ایک ایسی انعامی ٹکٹ کی ہے جو ہوٹل کے ویٹر کو ملتی ہے لیکن ایک کوٹ کی جیب میں بنکاک پہنچ جاتی ہے اور اس ٹکٹ کو پانے کے لئے ہر کوئی بے تاب رہتا ہے۔
فلم کا مرکزی کردار اداکار نور حسن اور صنم چوہدری کا ہے جن پر بنکاک میں خوبصورت گانے بھی پکچرائز ہوئے ہیں۔ فلمساز خرم ریاض کا کہنا ہے کہ فلم کو شائقین کی پسندیدگی کے باعث دوبارہ سے سینما گھروں کی زینت بنا رہے ہیں۔