تجاوزات سے مکمل نجات کا حل نکال لیا گیا

تجاوزات سے مکمل نجات کا حل نکال لیا گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(راؤ دلشاد) میٹروپولیٹن کارپوریشن نے تجاوزات کے مستقل خاتمے کے لیے حکمت عملی تیار کرلی، تجاوزات کی مد میں اٹھایا گیا سامان ضبط اور 15 روز میں نیلام کردیا جائےگا۔

 تفصیلات کے مطابق شہر سے تجاوزات کے مستقل خاتمے کی منصوبہ بندی کے تحت میٹروپولیٹن کارپوریشن اور زونل کی سطح پر آکشن کمیٹیاں تشکیل دے دی گئیں۔ مرکزی کمیٹی اور زونل کمیٹیاں تین تین ممبرز پر مشتمل ہوں گی۔ ایم سی ایل آکشن کمیٹی کے کنوینئر ڈپٹی چیف آفیسر ایم سی ایل عظمت قدیر گورائیہ، میٹروپولیٹن آفیسر انفراسٹرکچر زاہد کریم سیکرٹری جبکہ میٹروپولیٹن آفیسر فنانس یوسف سندھو بطور ممبر فرائض سرانجام دیں گے۔

زونز کی سطح پر تشکیل دی گئی آکشن کمیٹیوں میں متعلقہ حکام کو زونل ڈپٹی چیف آفیسر کنوینئیز ہونگے، زونل آفیسرز ریگولیشنز سیکرٹری جبکہ زونل کی آفیسرز انفراسٹرکچرز بطور مممبرز آکشن کمیٹی فرائض سر انجام دینگے۔ چیف آفیسر میٹروپولیٹن کارپوریشن محمود مسعود تمنا نے آکشن کمیٹیوں کی تشکیل کے نوٹیفکیشن جاری کردیئے۔