سپیڈو بس سروس کو بریک لگنے کا خدشہ

سپیڈو بس سروس کو بریک لگنے کا خدشہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: سابق دور حکومت کا منصوبہ سپیڈو بس سروس مزید مالی مشکلات کا شکار،  فنڈز کی قلت کے باعث سپیڈو بس سروس کے چھبیس کروڑ سے زائد واجب الادا فنڈز جاری نہ ہوسکے۔

 تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت کےمحکمہ ٹرانسپورٹ سے انیس کروڑ سے زائد لاہور فیڈر نس پراجیکٹ کے لئے مانگے گئے تھے، جبکہ بہاولپور اور لودھراں پراجیکٹ کے لئے چھ کروڑ ستر لاکھ مانگے گئے تھے۔

مجموعی طور پر چھبیس کروڑ سے زائد رقم واجب الادا ہوچکی ہے جو پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کی جانب سے مانگنے کے باوجود ادا نہیں کی جارہی۔

 ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت مالی مشکلات کا شکار ہے جس کی وجہ سے محکمہ ٹرانسپورٹ کو فنڈز جاری نہیں کئے جارہے۔

  لاہور فیڈر بسیں سپیڈو پراجیکٹ چلانے والی کمپنی ڈائیوو کو منصوبے میں مالی مشکلات کا سامنا ہے اور بسوں کو بلا تعطل چلانا اور عملے کی تنخواہیں دینےمیں بھی مشکل ہورہی ہے۔

Shazia Bashir

Content Writer