(عفیفہ) 5ہزار سے زائد فیس لینے والے پرائیویٹ سکولوں نے بچوں کو دی جانے والی مراعات میں کمی کر دی ،والدین کی کمیٹی پیک نے جوہر ٹاؤن میں ہنگامی میٹنگ طلب کر لی ۔
بڑے پرائیویٹ سکول مافیانے سپریم کورٹ کے حکم کے مطابق فیسوں میں 20 فیصد تک کمی کرنے کے لیے جوڑ تور شروع کر دی،فیصلوں کی مد میں ماہانہ اور سالانہ کیسے کٹ لگائےجائیں؟بہت سے سکولوں نے 20 فیصد کو داخلوں اورغیر نصابی سرگرمیوں میں شامل کیا، بڑے سکولوں میں پڑھانے والے اساتذہ نےمفت پڑھنے والے بچوں سے بھی فیسیں وصول کرنا شروع کردیں ، اور کچھ ہو نہ سکا تو پرائیویٹ سکول مافیانے تعلیمی گھنٹوں میں بھی کمی کر دی۔
صدر پیرینٹس ایکشن کمیٹی کا کہنا تھا کہ سکولوں کی ہٹ دھرمی میں وزیر تعلیم برابر کے شریک ہیں، تعلیم ایک مقدس پیشہ ہےمگر بڑے پرائیویٹ سکولوں نے اسے ایک کاروباری شکل دے دی ہے۔